اسلام آباد یونائیٹڈ کا جیتامیچ حسین طلعت نے قلندر کی جھولی میں ڈال دیا
ابوظہبی(خان افسر) پاکستان سپر لیگ 6 کے 15 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا جیتا ہوا میچ حسین طلعت نے آخری اوور میں لاہور قلندرز کی جھولی میں ڈال دیا اور یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے ہار گئی۔
ابوظبی میں کھیلے گئےمیچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔
144 رنز کے ہدف کےتعاقب میں قلندرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور جب آخری اوور میں 16 رنز چائیے تھے شاداب خان کے حسین طلعت کو آخری اوور دینے کے غلط فیصلہ نے میچ ہروا دیا۔
آخری اوور میں قلندرز کے راشد خان نے 5 گیندوں پر3 چوکوں کی مدد سے 15 رنز کی اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ کا حقدار قرار پائے، ٹم ڈیوڈ 23 رنز بناکرناقابل شکست رہے.
قلندر کے بین ڈنک نے 17 ، محمد فیضان اورفخرزمان نے 9،9 رنز بنائے، کپتان سہیل نے 38 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، محمد حفیظ بھی جلدی پویلین لوٹ چکے تھے.
یونائیٹڈ کی اننگز کا آغاز متاثر کن نہ ہوسکا اور یکے بعد دیگرے اس کی وکٹیں گرتی رہیں، سب سے زیادہ رنز فہیم اشرف نے بنائے جنہوں نے 24 گیندوں پر 27 رنز کی اننگز کھیلی.
اسلام آباد کے عثمان خواجہ نے 18، حسن علی اور حسین طلعت نے 14،14افتخاراحمد نے 12 اور کولن منرو نے 11 رنزبنائے۔
لاہورقلندرز کی جانب سے جیمزفاکنر نے 32 رنزدے کر3 وکٹیں حاصل کیں، ان کے علاوہ احمد دانیال اور حارث رؤف نے دو،دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا، شاہین آفریدی اور راشدخان نے ایک ایک وکٹ لی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کپتان شاداب خان ، حسین طلعت ، افتخاراحمد ،آصف علی اور فہیم اشرف، عثمان خواجہ ، کولن منرو ، فواداحمد ، روحیل نذیر، حسن علی اور وسیم جونیئر شامل تھے۔
لاہور قلندرز کی ٹیم میں کپتان سہیل اختر ، فخرزمان ،محمد حفیظ ، محمد فیضان، احمد دانیال،شاہین آفریدی ، حارث رؤف ، بین ڈنک ، راشد خان ، جیمز فولکنر اور ٹم ڈیوڈ پر مشتمل تھی۔