حکومت نے25اور40ہزار کے بانڈز کیش کرنے کی مدت بڑھادی
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) 25 ہزار اور 40 ہزار کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی حکومت نے دونوں مزکورہ بانڈز کیش کروانے کی مدت میں توسیع کردی ہے۔
حکومت کی جانب سے25 ہزار اور 40 ہزار روپے کی انعامی رقم کے پزائز بانڈز کو کیش کرانے کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے ۔
مذکورہ نوٹی فکیشن کے مطابق 25 ہزار اور 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈز 30 ستمبر 2021 تک کیش کروائے جا سکیں گے جب کہ اس سے قبل 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کیش کروانے کی آخری تاریخ 21 دسمبر 2020 تھی۔
اسی طرح25 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کیش کروانے کی آخری تاریخ 9 دسمبر 2020 مقرر کی گئی تھی، اب دونوں پرائز بانڈز کے کیش کرانے کی تاریخ ایک ہی مقرر کردی گئی ہے۔
ادھر لاہور ہائی کورٹ نے ساڑھے سات ہزار روپے کے پرائز بانڈ پر عائد پابندی کو درست قرار دے دیا ، عدالت نے ساڑھے7ہزار کے بانڈز کی خرید وفروخت پر پابندی کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔
عدالت نے ساڑھے سات ہزار روپے کے پرائز بانڈ پر عائد پابندی کا حکومتی اقدام درست قرار دے دیا ، اس حوالے سے لاہورہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے دائردرخواست پرمحفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پرائز بانڈ کے اجراء یا اس پر پابندی حکومتی پالیسی ہے، پالیسی میں عدالت مداخلت نہیں کرسکتی،حکومت کا یہ اقدام ایک شہری آصف سحر نے عدالت میں چلینج کیا تھا۔