امریکہ میں پاکستان کی ملٹری ایجوکیشن و تربیت کیلئے رقم مخص

0


واشنگٹن(ویب ڈیسک)جوبائیڈن کی امریکی حکومت نے نئے بجٹ میں پاکستان کے لیے ملٹری ایجوکیشن اور ٹریننگ پروگرام کے لیے رقم مختص کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے مالی سال کے لیے مجوزہ بجٹ پیش کیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان میں تربیتی پروگرام کے لیے 35 لاکھ ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔

امریکہ کی طرف سے پاکستان کے لیے اکنامک سپورٹ فنڈ کی رقم بھی بڑھادی گئی ہے اوراکنامک سپورٹ فنڈ کے تحت 4 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کی تجویز دی گئی ہے۔

پاک افغان سرحد پر تجارتی سرگرمیاں بڑھانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے جبکہ خطے میں منشیات کی روک تھام کے لیے 10 کروڑ 78 لاکھ ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔

اس رقم کا ایک حصہ پاک افغان بارڈر سیکورٹی پر لگایا جائے گا، اسی رقم کا ایک حصہ مکران ساحل کی سیکیورٹی پر بھی لگایا جائے گا۔

امریکی بجٹ میں پاکستان میں صحت کی سہولتوں میں مدد کے لیے ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر رکھے گئے ہیں ، امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ ان کی منظوری ہو جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.