رپورٹنگ کرتی صحافی آندھی کی ذد میں آگئی، ویڈیو وائرل
کراچی ( زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان کے ایک نجی چینل کی خاتون رپورٹر کے بیپر دینے کے دوران تیز گرد آلود آندھی نے اسے لیپٹ میں لے لیا ، خاتون پھر بھی بولتی اور خود کو چہرے پر پڑنے والی گرد سے بچاتی رہی۔
یہ منظر سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے واقعہ اس وقت پیش آیا جب گزشتہ ہفتے بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان تاوتے کے دوران طوفان کی وجہ سے کراچی میں مٹی کا تیز طوفان، شدید گرمی اور اچانک بارش ہوئی تھی۔
خاتون صحافی کو موسم اور سمندری طوفان کی اپ ڈیٹ لینے کیلئے وہاں کھڑا کیا گیا تھا تاہم جب بیپر شروع ہوا تو ساتھ ہی گرد آلود آندھی بھی چل پڑی ۔گرد کے بھنبھولے خاتون کے چہرے پر پڑتے رہے مگر وہ بولتی رہی۔
مذکورہ مٹی کے طوفان اور بارش کے دوران جہاں مرد رپورٹر فیلڈ میں کام کرتے دکھائی دیے، وہیں نجی ٹی وی سما کی خاتون رپورٹر بھی فیلڈ میں نہ صرف موجود رہیں بلکہ طوفان کا مقابلہ کرتی نظر آئی۔
کراچی کی مقامی صحافی زم زم خان نے 19 مئی کو کراچی کے فیریئر ہال پارک سے مٹی کے طوفان کے دوران رپورٹنگ کی اور طوفان کا سامنا بھی کیا۔
یہ ویڈیو نشر ہونے کے بعد جہاں اسکرین کے سامنے بیٹھے لوگوں نے ان کی تعریف کی، وہیں اداکارہ امر خان نے بھی انہیں بہادر اور شیرنی قرار دیتے ہوئے ڈٹے رہنے کی تعریف کی۔
اداکارہ امر خان نے زم زم خان کی ویڈیو کا اسکرین شاٹ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے انہیں شیرنی قرار دیتے ہوئے ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا،اداکارہ نے مزید لکھا کہ ٓآندھیوں، طوفانوں سے لڑتے ہوئے کام کرنا۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دوران رپورٹنگ مٹی کے تیز طوفان کی لہر زم زم خان سے ٹکراتی ہے اور وہ خود کو بچانے کے لیے اپنی آنکھیں بند کرنے سمیت چہرے کو بار بارادھر ادھر موڑ تی ہیں۔