غیر ملکی کی برطرفی پر کمپنی کو 15لاکھ ریال ادائیگی کا حکم

0

فوٹو: اخبار 24


تبوک( ویب ڈیسک)سعودی عرب میں ایک غیر ملکی کا غیر قانونی طریقے سے ملازمت کا معاہدہ ختم کرنے پر تبوک کی عدالت نے نجی کمپنی کو ایک غیرملکی کو 1.5 ملین ریال ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

اس حوالے سے اردو نے کی ایک رپورٹ میں اخبار 24 کاحوالہ دے کر خبر دی گئی ہے کہ تبوک کی لیبر کورٹ نے پرائیویٹ کمپنی کے خلاف یہ فیصلہ دیاہے۔

رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ عدالت میں مقیم غیرملکی کا یہ دعوی سچ ثابت ہوگیا کہ اس کی ملازمت کا معاہدہ غیرقانونی طریقے سے ختم کیا گیا جس پر عدالت نے کمپنی کے خلاف فیصلہ دیا۔

تبوک کی متذکرہ عدالت نے کمپنی کو حکم دیا کہ وہ معاہدہ ختم کرنے پر بطور ہرجانہ غیرملکی کو 3 لاکھ 58 ہزار ریال ادا کرے-

لیبر کورٹ نے اپنے فیصلے میں کمپنی کو یہ حکم بھی دیا کہ وہ غیرملکی ملازم کو 85 ہزار ریال سالانہ ترغیبات، 36 ہزار ریال ٹرانسپورٹ الاؤنس، 85 ہزار ریال سالانہ الاؤنسز، 9 لاکھ 88 ہزار ریال اینڈ آف سروس اور 20 ہزار ریال سالانہ چھٹیوں کے معاوضے کے طور پر ادا کرے۔

یہی نہیں بلکہ فیصلہ میں یہ بھی حکم دیا گیا کہ وہ اردنی شہری اور اس کے اہل خانہ کو اکانومی کلاس کے ٹکٹ اور کمپنی میں ملازمت سے متعلق سروس سرٹیفکیٹ بھی حوالے کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.