زمبابوے کو ہرا کر پاکستان نے ٹیسٹ سیریز 2 صفر سے جیت لی

0

ہرارے :

پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی ایک اننگز اور 147 رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز 2 صفر سے جیت لی، عابد علی علی مین آف دی میچ اور حسن علی مین آف دی سیریز قرار دئیے گئے.

میچ کے چوتھے روز زمبابوے نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اسے پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 158 رنز درکار تھے تاہم 11 رنز کے اضافہ کے میزبان ٹیم 231 رنز پر آؤٹ ہو گئی.

آخری جوڑی مجموعی اسکور میں صرف 11 رنز کا اضافہ کر سکی، آخری وکٹ بھی شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں آئی یوں نعمان اور شاہین نے 5،5 وکٹیں حاصل کیں.

زمبابوے کی طرف سے چکابوا نے 80 رنز بنائے جبکہ جگوے 37 رنز بناکر آوٹ ہوئے ، پاکستان کی طرف سے نعمان علی نے 5 اور شاہین شاہ نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا.

ز پر ایک اوپنر پویلین واپس چلا گیا، میزبان ٹیم کو پہلی اننگز میں ٹھکانے لگانے میں سب سے اہم کردار ایک بار پھر حسن علی نے ادا کیا اور 5وکٹیں حاصل کیں۔

تیسرے روز زمبابوے نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 52 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر کیا تو صرف ایک رن کے اضافے کے بعد ٹنڈائی چسورو حسن علی کا شکار ہو گئے، بعد وقفے وقفے سے میزبان ٹیم کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔

زمبابوے کی پوری ٹیم پاکستان کے 510 رنز کے جواب میں 132 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کو پہلی اننگز میں 378 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی ہے، حسن علی نے 27 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دو وکٹیں ساجد خان کے حصے میں آئیں جبکہ ایک ایک وکٹ شاہین آفریدی اور تابش خان کو ملی،زمبابوے کی جانب سے ریگس چکبوا 33 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ڈونلڈ تریپانو نے 23، لیوک جونگوی نے 19 اور رچرڈ نگاروا نے 15 رنز اسکور کیے۔

فالو آن کے بعد دوسری باری شروع کرتے ہی مسا کنڈا شاہین شاہ کی بال پر وکٹ کے پیچھے رضوان کے ہاتھوں آوٹ ہوگئے ، دوسری اننگز میں بھی مہمان ٹیم مشکلات میں ہے،کسوزا8اورچکابوا4رنز پر کھیل رہے ہیں۔

زمبابوے نے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن اپنی پہلی اننگز میں 52 رنز بنائے اور اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے ، پاکستان نے 8 وکٹوں پر 510 رنز سکور کرکے اننگز ڈکلیئر کردی تھی.

دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو چسیرو ایک اور چکابوا 28 رنر پر ناٹ آؤٹ تھے، اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے پاکستانی باولر تابش خان نے اپنے پہلے ہی اوور میں مساکنڈا کو آوٹ کرکےپہلی ٹیسٹ وکٹ حاصل کی.

دوسری وکٹ حسن علی کے حصے میں آئی انھوں نے کسوزا کو کلین بولڈ کیا جبکہ تیسرے آوٹ ہونے والے برینڈن ٹیلر تھے جو شاہین شاہ کی وکٹ بنے،چوتھی وکٹ ساجد خان کو ملی .

دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی ٹیم نے 8 وکٹوں پر 510 رنز سکور کرکے اننگز ڈکلیئر کردی،عابد علی ڈبل سنچری بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

ہرارے میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ جاری ہے، گزشتہ روز کھیل کے پہلے دن قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا.

پہلے دن کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے، اظہر علی اور عابد علی نے شاندار اننگز کا مظاہرہ کیا اور سنچریاں مکمل کیں.

اظہر علی 126 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، اوپننگ بلے باز عابد علی نے کھیل کے دوسرے روز بھی اپنی شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 393 گیندوں پر ڈبل سنچری اسکور کی.

عابد علی اپنی 215 رنز کی اننگز میں 29 چوکے لگائے۔ اوپنر عابد علی نے کریئر کی پہلی ڈبل سنچری اسکور کی، وہ ہرارے میں ڈبل سنچری بنانے والے دوسرے پاکستانی بلے باز بن گئے۔

محمد رضوان نے 21 رنز بنائے جبکہ حسن علی کو کھاتا کھولنے کا بھی موقع نہ ملا،بعد میں نعمان علی 341 رنز پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد عابد کا ساتھ دینے نعمان علی آئے 169اور دونوں کھلاڑیوں نے 169 رنز کی شراکت قائم کی.

عابد علی نے نعمان کی مدد سے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری مکمل کی اور آٹھویں وکٹ کے لیے 169 رنز کی شاندار شراکت بھی قائم کی۔

نعمان علی صرف تین رنز کی کمی سے کیریئر کی پہلی سنچری نہ بنا سکے اور چائے کے وقفے کے فوراً بعد 97 رنز بنانے کے بے خیالی میں سٹمپ ہو گئےاور 104 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے 97 رنز بنائے۔

پاکستان نے نعمان کے آؤٹ ہوتے ہی پہلی اننگز 510 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا، عابد نے 29 چوکوں کی مدد سے 215 رنز کی اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزربانی 3 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ ٹنڈائی چسورو نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل سابق کپتان اور موجودہ بیٹنگ کوچ یونس خان نے 2013ء میں ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔ واضح رہے پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں زمبابوے کو ایک اننگز 116 رنز سے شکست دی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.