پہلا ٹیسٹ، زمبابوے176پر آوٹ، پاکستان بغیر نقصان 103رنز
اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک)
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن زمبابوے کو آوٹ کرنے کے لعد بغیر نقصان کے103 رنز بنا لئے ہیں ، پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو عابد علی56رنز اور عمران بٹ43رنز پر ناٹ تھے۔
پاکستان نے 30اوورز میں یہ رنز بنائے ہیں اور زمبابوے کی برتری صرف73رنز کی رہ گئی ہے اور اس کی ابھی تمام وکٹیں باقی ہیں، اس سے قبل
زمبابوے نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز 59.1 اوورز میں زمبابوے کی پوری ٹیم 176 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، شاہین شاہ اور حسن علی نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں.
پانچویں آوٹ ہونے والے ملٹن شمبا تھے جو کہ 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان بابراعظم نےنعمان اور فہیم کی بالوں پر 2 کیچز گرا دئیے۔
زمبابوے کپتان برینڈن ٹیلر نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن صفر پر ہی پہلی وکٹ گری جب کیون کاسوزا بغیر کوئی رن بنائے حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
حسن علی نے 2 شاہین شاہ اور نعمان علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا ہے.
بعد میں زمبابوے کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں۔ پرنس میسوارے 11، تریسائی مساکنڈا 14، برینڈن ٹیلر 5 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ چکا بوا صفر اور رائے کایا48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ٹرپینو 28 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔
قبل ازیں ٹاس کے موقع پر کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ کا فیصلہ کرتے، ٹیسٹ ٹیم کا مڈل آرڈر کافی مضبوط ہے، ساجد خان ٹیسٹ ڈیبیوکر رہے ہیں۔
زمبابوے: پرنس میسوارے، کیون کاسوزا، تریسائی مساکنڈا، برینڈن ٹیلر (کپتان)، ملٹن شمبا، رائے کایا، ریجس چاکبوا، ڈونلڈ تریپانو، ٹینڈائی چیسورو، بلیسنگ مزرابانی، رچرڈ نگراوا.
پاکستان: عمران بٹ، عابد علی، اظہر علی، بابر اعظم (کپتان)، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، نعمان علی، حسن علی، ساجد خان، شاہین شاہ آفریدی.
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 7 مئی کو شیڈول ہے، اس سے قبل پاکستان نے زمبابوے کو تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں دو ایک سے شکست دی تھی۔