ترین گروپ وزیراعظم ملاقات، معاملات آج سلجھ یا بگڑ جائیں گے؟

0


اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام )وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کا جہانگیر ترین کی حمایت کرنے والا گروپ آج وزیراعظم سے ملاقات کرے گا جس میں جہانگیر ترین کے ساتھ انصاف کی بات کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وز یراعظم سے ملاقات میں 30 سے زائد ارکان پارلیمنٹ شامل ہوں گے۔ اراکین اسمبلی جہانگیر ترین کیس پر وزیراعظم کو حقائق سے آگاہ کرے گا۔

دوسری طرف ملتان میں تقریب کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور ان کے ساتھیوں کا نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے،شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ لائن کھینچ دو، ادھر ہوجاو یا ادھر ہوجاو، یہ تیتر بٹیر نہیں چلے گا۔

جہانگیرترین پر تین مقدمات بننے کے بعد سے یہ گروپ فعال ہوا ہے جو کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے ساتھ عدالتوں کی پیشیوں پر بھی ساتھ جاتے ہیں۔

راجہ ریاض کی کوششوں سے اس گروپ نے وزیراعظم کو خط لکھ کر ملاقات کی درخواست کی تھی جب کہ خود جہانگیر ترین نے ملنے کی بجائے اس گروپ کے زریعے ہی بات کرنے کو ترجیح دی ہے۔

دوسری طرف وزیراعظم عمران خان واضح کرچکے ہیں کہ وہ انصاف سے متعلق کوئی تحفظات ہیں تو وہ سنیں گے تاہم احتساب کے حوالے سے کوئی بات نہیں مانی جائے گی۔

ذرائع کا کہناہے کہ آج کی ملاقات سیاسی لحاظ سے بہت اہم ہے آج معاملات سلجھ جائیں گے یا بگڑ جائیں گے ، وزیراعظم کی طرف سے سخت رویہ اپنانے کی صورت میں خدثہ ہے کہ ہم خیال گروپ بھی سخت موقف لینے پر مجبور ہوجائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.