علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے

0


اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے کورونا وباء کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر ملک بھر میں امتحانات ملتوی کر دیئے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ فوری طورپر نئی تاریخ دینا ممکن نہیں ہے اس لئے امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد کیا جائے گا۔

دوسری طرف وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ آج سے اے لیول کے امتحانات شروع ہورہے ہیں ، تعلیمی اداروں سے متعلق حتمی فیصلہ نہ ہونے کے باوجود اے لیول سٹوڈنٹس کو اجازت دی گئی۔

وزیر تعلیم شفقت محمود نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی کے تیسرے یا چوتھے ہفتے میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ میٹرک کے امتحانات ہر سال مارچ میں ہوتے ہیں لیکن اس بار مئی کے چوتھے ہفتہ تک چلے گئے ہیں جب کہ اس سے پہلے سکولوں کی بندش کے باعث پہلے ہی بچوں کی پڑھائی نہیں ہوسکی۔

والدین نے وفاقی و صوبائی وزرائے تعلیم و حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت امتحانات کی طرح اس بات کا بھی اعلان کرے کہ سکول بند ہونے کے باعث لی گئی فیسیں واپس کی جائیں۔

والدین کا کہنا ہے کہ یہ حکومت کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ تعلیمی ادارے بند اوربچے گھروں میں بیٹھے رہے لیکن تعلیمی اداروں کو مفت میں فیسیں وصول کرنے کا کسی نے نوٹس نہیں لیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.