خیبر پختونخوا میں تعلیمی ادارے دوبارہ بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

0


پشاور( زمینی حقائق ڈاٹ کام) خیبرپختونخوا میں کورونا وبا کے باعث ایک بار پھر تعلیمی ادارے دوبارہ بند کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔


صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ نویں سے بارہویں تک تعلیمی ادارے پیر26 اپریل سے عید تک بند ہوں گے۔

اعلامیہ کے مطابق 5 فیصد سے زائد شرح کے علاقوں میں اسکول بند ہونگے،نویں اور بارہویں تک تعلیمی ادارے 26 اپریل سے عید تک بند ہونگے،مزارات،سینما ہاؤسز،کھیل و ثقافت اوردیگر سرگرمیوں پربھی پابندی ہوگی۔

اعلامیہ کے مطابق الاضلاعی ٹرانسپورٹ میں پچاس فیصد سواریاں سفر کرسکیں گی،تمام سرکاری ونجی دفاترمیں پچاس فیصدعملہ دفاتراورنصف گھروں سے کام کرے گا۔

بتایا گیاہے کہاین سی او سی کے فیصلوں کے مطابق بازار اور مارکیٹیں شام 6 بجے سے سحری تک بند رہیں گی ،میڈیکل سٹور،تندور،طبی خدمات،ویکسییشن سنٹرکھلے رہیں گے ،ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس سے لے جانے کی سہولت ہوگی ۔

صوبائی حکومت نے این سی او سی کے فیصلوں کی روشنی میں 19 اپریل کو صوبے کے 21 کورونا متاثرہ اضلاع میں نویں سے بارویں جماعت تک تعلیمی اداروں کو کھولا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.