شہباز شریف کو جیل سے رہا کردیاگیا

0


لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اورمسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو جیل سے رہا کردیاگیا۔

شہباز شریف کو لینے کیلئے حمزہ کوٹ لکھپت جیل پہنچے، ان کے ہمراہ مریم اورنگ زیب، رانا ثناء اللّٰہ، سعد رفیق، سلمان رفیق اور دیگر نون لیگی رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کی رہائی کے لیے لاہور کی احتساب عدالت نے روبکار جاری ی۔

روبکار احتساب عدالت کے اہلکار کی طرف سے جیل حکام کے حوالے کی گئی جس کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی رہا کیاگیا۔

اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت کی منظوری کا آرڈر جاری کیا تھا، جس کے بعد ان کی ضمانت کے مچلکے احتساب عدالت نمبر 2 میں پیش کر دیئے گئے۔

شہباز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ نون لیگی رہنما ملک سیف کھوکھر اور چوہدری محمد نواز ہائی کورٹ سے ضمانتی مچلکے لے کر لاہور کی احتساب عدالت نمبر 2 پہنچے، جہاں انہوں نے یہ مچلکے جمع کرائے۔

دوسری طرف مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے شہباز شریف کی رہائی پر ان استقبال کرنے کی تیاریاں کرلی ہیں اورشہباز شریف کو قافلے کی شکل میں رہائش گاہ تک لایاجائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.