لاہور قلندرنے پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو ہرا دیا
کراچی (زمینی حقائق ڈاٹ کام)
پی ایس ایل6 کے دوسرے میچ میں لاہور قلندر نے پشاور زلمی کو ہرا دیا جبکہ تیسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی،
ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے،جواب اسلام آباد نے 20 ویں اوور میں 151 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
ملتان کی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا اور اوپنر کرس لین دوسرے ہی اوور میں 1 رنز بنا کر فہیم اشرف کا شکار ہوگئے، جیمس ونس 52 کے مجموعی اسکور پر 16 رنز بنا کر لوئس گریگوری کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد سلطانز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں، روسو کے سوا، صہیب مقصود، اور خوشدل شاہ قابل ذکر کارکردگی دکھائے بغیر پویلین لوٹ گئے، تینوں نے بالترتیب 25 ،2 اور 7 رنز بنائے۔
اس دوران محمد رضوان نے 53 گیندوں پر 71 رنز کی اننگز کھیلی اور 140 کے مجموعی اسکور پر محمد وسیم کا شکار بنے
ان کے بعد شاہد آفریدی کو بھی محمد وسیم نے پہلی ہی گیند پر آؤٹ کردیا، جب کہ سہیل تنویر بھی 4 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
اسلام آباد کی جانب سے محمد وسیم نے 3، لوئس گریگوری نے 2 اور حسن علی، فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اسلام آباد نے151 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد نے محتاط انداز میں آغاز کیا، اس کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فل سالٹ تھے جو 13 رنز بنا کر 30 کے مجموعی اسکور پر محمد عمر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
ان کے بعد جلد ہی کپتان شاداب خان بھی پویلین لوٹ گئے، انہوں نے صرف 5 رنز بنائے، ایلکس ہیلز اچھا کھیل رہے تھے تاہم انہیں شاہد آفریدی نے 29 کے انفرادی اسکور پر بولڈ کردیا۔
ان کے بعد آصف علی، افتخار احمد، حسین طلعت اور فہم اشرف نے بالترتیب نو، ایک ،دس اور 22 رنز بنائے، لوئس گریگوری نے شاندار اننگز کھیلی اور 31 گیندوں پر 49 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلوادی اور مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔
ملتان سلطانز کی جانب سےکارلوس بریتھ ویٹ اور شاہد آفریدی نے 2،2 اور محمد عمر اور خوشدل شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی.
لاہور قلندر نے6وکٹوں کے نقصان پرہدف حاصل کرکے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی.
لاہور کی پہلی وکٹ 29رنز پر گری جب کپتان سہیل اختر 14 رنز بنا کر مجیب الرحمٰن کی بال پر شعیب ملک نے لانگ آن پر کیچ کیا،38 رنز پر دوسرے اوپنر فخر زمان بھی آوٹ ہو گئے.
فخر 15 بالز پر 15 رنز بنا کر وہاب ریاض کی بال پر ایک سکائی ہائی کیچ شعیب ملک کو دے بیٹھے، 53 پر سلمان علی آغا 21 رنز بنا کر عماد بٹ کی بال پر بولڈ ہوئے.
قلندر کی 89 پر چوتھی وکٹ گری جب بن ڈنک کو وہاب ریاض نے 21 رنز پر کلین بولڈ کیا،اس کے بعد 109 کے مجموعی سکور پر سمت پٹیل 8 رنز بنا کر ثاقب کی یارکر پر بولڈ ہوگئے.
ثاقب نے اگلی ہی بال پر ڈیوڈ وائز کو ایل بھی ڈبلیو کر دیا،راشد خان اور محمد حفیظ بغیر کسی مزید نقصان کے ہدف حاصل کر لیا، حفیظ33 اور راشد 27رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے.
پاکستان سپر لیگ 6 کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنا کر لاہور قلندر کو جیتنے کے لئے 141 رنز کا ہدف دیا.
اس سے قبل لاہور کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، شاہین شاہ نے میچ کی پہلی ہی بال پر امام الحق وکٹوں کے پیچھے کیچ کرایا.
دوسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی کامران اکمل تھے جو صرف 5 رنز بنا کر سلمان مرزا کی وکٹ بنے،اس کے بعد مسلسل ناکام ہونے والے ینگ ٹیلنٹ کے نام سے مشہور حیدر علی آئے اور صفر پر واپس چلے گئے.
پشاور زلمی نے پاور پلے میں 36 رنز بنائے وکٹ پر شعیب ملک 26 رنز بنا کر ویزے کی بنک ڈنک کا کیچ بنے، روی بوپارہ 7 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ ردرفورڈ ہیں ان کے ساتھ ، 8 اوورز میں 46 رنز بن پائے ہیں.
پشاور زلمی نے 10 اوورز میں 59 رنز بنائے تھے، ردر فورڈ اور بوپارہ کے درمیان69 رنز کی شراکت کا خاتمہ ردرفورڈ کے آوٹ ہونے پر ہوا، شاہین شاہ کی کی بال پر سلمان مرزا نے لانگ آن پر کیچ کیا.
اس وقت 17 اوورز میں سکور 110 تھا،زلمی کے چھٹے آوٹ ہونے والے روی بوپارہ تھے جو 50 رنز بنا کر شاہین شاہ کی تیسری وکٹ بنے اس وقت مجموعی سکور 124 تھا.
آخری اوور دانیال کا تھا جس کی پہلی بال پر عماد بٹ نے چھکا مارا، ایک سنگل بنا اور پھر کپتان وہاب ریاض ایک ڈاٹ بال کھیل کر آوٹ ہوئے لیکن ایکشن ری پلے میں بچت ہو گئی.
پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے، عماد بٹ 23 اور وہاب ریاض ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے.