پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3 رنز سے ہرا دیا ، رضوان کی سنچری

0

لاہور: پاکستان نےقزافی سٹیڈیم لاہور میں
جنوبی افریقہ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 3 رنز سے ہرا دیا، عثمان نے 21 اور روف نے 44 رنز دے کر 2،2 وکٹیں حاصل کیں.

مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا کر مہمان ٹیم کو جیت کیلئے 170 رنز کا ہدف دیا تھا.

اس سے پہلے جنوبی افریقہ کے کپتان کلاسن نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ایک رنز پر کپتان بابراعظم بغیر کوئی رن بنائے رن آؤٹ ہو گئے.

پاکستان کی دوسری وکٹ 37 رنز پر گری جب حیدر علی چھکا لگانے کی کوشش میں باونڈری پر کیچ ہوئے انھوں نے 3 چھکوں کی مدد سے 21 رنز بنائے.

حسین طلعت کوئی خاص کاردگی نہ دکھا سکے اور 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، ان کے بعد آنے والے محمد افتخار بھی صرف 4 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے.

ایک اینڈ سے اوپن کرنے آنے والے محمد رضوان جنوبی افریقہ کے باولرز کی پٹائی کرتے رہے، 134 رنز پر سپاملا کی بال پر آوٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی خوشدل خان تھے جنھوں نے12رنز بنائے.

فلکوائو کی بال پر فہیم اشرف 4 رنز پر آوٹ ہوئے تو تب مجموعی سکور 143 رنز تھا اور صرف 12 بالز کا کھیل باقی تھا.فہیم کے بعد محمد نواز بیٹنگ کرنے کیلئے آئے.

رضوان نے63 بالوں پر سنچری مکمل کی اور 104 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ نواز 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے بغیر واپس آئے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.