پاکستان نے تیسرا ایک روزہ میچ 27 رنز سے جیت لیا

0

سنچورین(ویب ڈیسک) پاکستان نے آخری ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو 27 رنز سے شکست دے دی

جنوبی افریقہ کی ٹیم 169رنز کے تعاقب میں نو وکٹوں کے نقصان پر141 بنا سکی ۔ڈوسن41،ملر13 بنائے مورس نے 55 رنز بنائے اور آوٹ نہیں ہوئے ، باقی کوئی کھلاڑی خاطر خواں کارکردگی کا مظاہر ہ نہ کرسکا۔

پاکستان کی طرف سے محمد عامر نے تین ، شاداب اورفہیم اشرف نے دو ، دو اور شاہین آفرید اور عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

اس سے قبل سنچورین میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں جنوبی افریقی کپتان ڈیوڈ ملر نے ٹاس جیتا اور پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

قومی ٹیم کے بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے غیر ذمہ دارانہ شارٹس کھیلے اور تیز رفتاری سے اسکور میں اضافے کی وجہ سے وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے رہے۔

گرین شرٹس نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 168 رنز بنائے، شاداب خان نے ا?خری اوور میں 3 شاندار چھکوں کی مدد سے 21 رنز بناکر ٹیم کو فائٹنگ ہدف تک پہنچایا۔

شاداب خان نے 8 گیندوں پر 22 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، محمد رضوان 26 اور آصف علی 25 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

بابر اعظم نے 23، فخرزمان نے 17، شعیب ملک نے 18،حسین طلعت 3، عماد وسیم 19،فہیم اشرف 4 اور محمد عامر بغیر کوئی رن بنائے آوٴٹ ہوئے۔

جنوبی افریقا کے سب سے کامیاب بولر ہینڈرکس رہے جنہوں نے 4 شکار کیے، مورس کے حصے میں 2، سپملا اور پھلکوایو کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

اس میچ کے لیے میزبان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جب کہ قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، عثمان شنواری اور حسن علی کی جگہ محمد عامر اور فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔


ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ سیریز کے پہلے میچز میں ٹیم نے زبردست مقابلہ کیا تاہم جیت کے قریب پہنچ کر فتح نہ سمیٹ سکے اب آخری میچ جیت کر دورے کااختتام اچھے انداز میں کرنا چاہتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.