ویسٹ انڈیز نے 395کا تاریخی ہدف حاصل کرکے بنگلہ دیش کو ہرا دیا
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز نے پہاڑ اتنا بڑا ہدف حاصل کر کےبنگلا دیش کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 3 وکٹوں سے تاریخی شکست دے دی۔
بنگلا دیش نے مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 395 رنز کا ہدف دیا تھا جو مہمان ٹیم نے باآسانی 7 وکٹوں کے نقصان حاصل کر لیا۔
ویسٹ انڈیز کی طرف سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے کائل میئرز نے 210 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر بازی پلٹ دی دوسرے اینڈ سے نکرما بونر نے 86 رنز کی اننگز کھیل کر میئرز کا خوب ساتھ دیا۔
میزبان بنگلا دیش کی جانب سے دوسری اننگز میں مہدی حسن نے چار وکٹیں لیں جبکہ تیج السلام نے 2 اور نعیم الحسن نے ایک وکٹ لی تاہم وی اتنا بڑے ٹوٹل کا دفاع نہ کر سکے۔
اس سے پہلے بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پہلی اننگز میں 430 رنز بنائے جبکہ دوسری اننگز 223 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 259 رنز پر آل آؤٹ ہوئی تھی اور اس طرح انہیں جیت کے لیے 395 رنز کا ہدف ملا جو مہمان ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا.