منگل باغ3 ساتھیوں سمیت افغانستان میں ہلاک
ننگرہار: وادی تیرہ سے مشہور ہونے والے کالعدم دہشت گرد گروپ لشکراسلام کے سربراہ منگل باغ افغانستان میں بم دھماکے میں 3 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے۔
ننگر ہار کے گورنر ضیاء الحق نے اپنے ٹوئٹ میں منگل باغ کی ساتھیوں سمیت ہلاکت کی تصدیق کی ہے،منگل باغ اپنے تین ساتھیوں سمیت افغانستان کے صوبے ننگرہار میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں ہلاک ہوئے۔
ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ منگل باغ دہشت گردی کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ منگل باغ کا گروپ لشک اسلام کالعدم ٹی ٹی پی سے بھی تعلق رکھتا تھا.
منگل باغ ایک ٹرک کلینڑ سے جنگجو کمانڈر بنا اور 2008 تک خیبر ایجنسی کی باڑا تحصیل میں سیکیورٹی آپریشن ہونے تک سرگرم رہا۔ اس آپریشن کے بعد سے منگل باغ افغانستان فرار ہوگئے تھے.
افغان خبر رساں ادارے کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل باغ کی ہلاکت دن بارہ بجے کے قریب اس کے گھر کے نزدیک نصب کیا گیا بم پھٹنے سے ہوئی۔
واضح رہے کہ منگل باغ پاکستان کے علاوہ امریکا میں بھی مطلوب ترین افراد کی فہرست میں شامل تھا اور اس کی گرفتاری کی اطلاع دینے پر 30 لاکھ انعام مقرر تھا۔