بدل رہاہےاسلام آباد
واجدمسعودقاضی
وفاقی دارالحکومت کے نواحی گاؤں، درویش، قلندر سلطان العارفین حضرت سائیں محمد اشرف بادشاہ قریشی ہاشمی قادری قلندری کی بستی تمیر شریف سے تعلق رکھنے والے خطہ پوٹھوہار کے فرزند راجہ خرم شہزاد نواز نے 13 اگست 2018ء کو ایک عزم، جوش اور ولولے کے ساتھ رکن قومی اسمبلی کے طورپر حلف اٹھایا. اس سے قبل جب راجہ خرم شہزاد نواز نے تحریک انصاف کے پلیٹ فارم پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52 سے انتخابات میں حصہ لیا تو ان کے مد مقابل پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے محمد افضل کھوکھر، مسلم لیگ ن کے طارق فضل چوہدری، تحریک لبیک کے رضوان احمد، تحریک لبیک اسلام کے حافظ محمداسلم، متحدہ مجلس عمل کے بلال فیصل آمین جبکہ آزاد امیدواروں میں اسراراحمد عباسی، آسیہ بی بی اور سید امجدشاہ شامل تھے.
مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھے جانے والے اس حلقے میں راجہ خرم شہزاد نواز نے تاریخی کامیابی حاصل کی تو اسلام آباد کے دیہی علاقوں کے عوام کو امید کی ایک کرن نظر آئی کہ ان کا بھی اب کوئی پرسان حال ہوگا.راجہ خرم شہزاد نواز حقیقی معنوں میں اسلام آباد کے دیہی علاقوں کے باسیوں کے لئے امید کاسورج بنکر ابھرے ہیں. گزشتہ ایک دہائی سے حلقے کے رکے ہوئے اور مکمل نہ ہونے والے ترقیاتی منصوبے مکمل ہوچکے ہیں اور کچھ ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے. راجہ خرم شہزاد نواز حقیقی معنوں میں تبدیلی کے داعی اور قائل ہیں. ان کی دن رات کی انتھک محنت، اپنے حلقے کی عوام سے محبت، محنت، لگن اور خلوص نیت اس امر کی غمازی کررہاہے کہ آپ اپنے حلقے کی تقدیر بدل کر رکھ دیں گے.
خرم شہزاد بدل رہاہے اسلام آباد کے سلوگن پر حقیقی معنوں میں کام کرتے دکھائی دے رہے ہیں. حلقہ این اے 52 زیادہ تر اسلام آباد کے دیہی علاقوں پر مشتمل ہے۔ وفاقی دارالحکومت کا روات تک کا علاقہ اسلام آباد ایکسپریس وے کے ساتھ رہائشی کمپارٹمنٹس اور راولپنڈی کی سرحدوں پر اختتام پذیر ہوتا ہے۔ بنی گالہ اس حلقہ اور این اے 53 (اسلام آباد۔ II) میں تقسیم ہے۔ یہ علاقے 2018 کے حد بندی سے پہلے حلقہ این اے 49 (اسلام آباد۔ II) کے
حلقہ بندی کا حصہ تھے اس حلقے میں درج ذیل علاقوں کو شامل کیا گیا ہے۔ سہالہ ، راوت ، علی پور، فراش ٹاون ، جنڈالا، موریاں، کُری، پنڈ بیگوال، میرہ بیگوال تمیرشریف،چراہ،کرپا،ترلائی کلاں اور ترلائی خورد اور مضافاتی دیہی پسماندہ علاقے شامل ہیں.
راجہ خرم نواز قومی اسمبلی کے رکن ہونے کے علاوہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین بھی ہیں.
رکن قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ راجہ خرم نواز نے حلف اٹھانے کے فوری بعد سے اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں مقیم افراد کو شہریوں کے برابر حقوق اور سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ترقیاتی کاموں کو دیکھ کر مخالف برادریاں بھی راجہ خرم نواز کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر رہی ہیں۔ عوام حلقہ کاکہنا ہے کہ تعمیرو ترقی کے عملی کاموں میں راجہ خرم نواز کی کارکردگی سے متاثر ہیں۔
علاقہ میں بلاتفریق ترقیاتی کاموں سے مطمئن ہیں۔
راجہ خرم نواز کہتے ہیں کہ تمام برادریوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے آج مجھے عزت دی اور اعتماد کا اظہار کیا۔ دیہی علاقوں کی پسماندگی پر ماضی میں کسی نے توجہ نہ دی۔ دیہی علاقوں کی تقدیر بدلنے کیلئے سیاست میں آیا ہوں۔ راجہ خرم نواز نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور عوام علاقہ کی دعائوں سے اپنی محنت سے علاقے میں ترقیاتی کام کرا رہا ہوں۔ حلقہ این اے 52 کی عوام گواہ ہے کہ ہر شعبہ میں ترقی کا سفر جاری ہے۔ بعض کاموں میں پالیسی کی وجہ سے تھوڑی تاخیر ہے کیونکہ ماضی میں کسی نے بھی عوام کے مسائل پر توجہ نہ دی جس کی وجہ سے ہر طرف مسائل نظر آ رہے ہیں.
اب پی ٹی آئی دور حکومت میں ہر مسئلے پر باقاعدہ کام جاری ہے، آپ کو مایوس نہیں کریں گے۔ دیہی علاقوں کی پسماندگی ختم کر کے اپنا مشن پورا کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کرپٹ مافیا سے لڑنے کا آغاز کیا اور اب وہ کرپٹ ٹولہ اپنے انجام کی جانب گامزن ہے جنہوں نے اس ملک کو لوٹا اور ملک کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکائے۔
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ راجہ خرم نواز نے کہا کہ حکومت نیا ماسٹرپلان بنا رہی ہے جس سے وفاقی دارالحکومت کا نقشہ بدل جائے گا.
اسلام آباد کے عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، وزیراعظم نے اس کیلئے خطیر فنڈز کا اعلان کیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بلاتفریق احتساب جاری ہے اپوزیشن کارونا دھونا بلاجواز اور چور مچائے شور کے مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اسلام آباد کے لئے بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا ہے جس پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے ، ماضی میں اسلام آباد کے منصوبوں میں کرپشن کی گئی جس کی وجہ سے مسائل حل نہیں ہوئے ۔
اسلام آباد حلقہ این اے 52 سے منتخب رکن قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ راجہ خرم شہزاد نواز صاحب نے لہتراڑ روڈ پر عوامی ضرورت کے بڑے منصوبوں بجلی.،گیس، برما پل کی تعمیر، ملال پل کی تعمیر، جاپان روڈ، ایکسپریس وے کی توسیعی سمیت درجنوں منصوبوں کا افتتاح کیا،
عوام کو اپنے عزائم پورے کرنے کے حوالے سے راجہ خرم نواز صاحب نے کہا کہ ہر مسئلے کے حل کے لئے عوام کے لئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں،وزیراعظم پاکستان اسلام آباد کے مسائل کرو حل کرنے میں زاتی دلچسبی لے رہے ہیں.
ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے جس سے اسلام آباد کے لئے آنے والے وقت میں خطیر فنڈز ترقیاتی کاموں کے لئے مختص کئے جائیں گے،عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے،رکن قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ راجہ خرم نواز نے کم وقت میں اتنی مقبولیت حاصل کرلی ہے کہ حلقے میں جہاں بھی جاتے ہیں عوام والہانہ استقبال کرتے ہیں. دیہی علاقوں میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں پر اہل حلقہ نے ممبر قومی اسمبلی راجہ خرم نواز کو ہمیشہ خراج تحسین پیش کیا،راجہ خرم نواز کہتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف سے عوام کو بہت امیدیں ہیں ،کیوں کہ ہم کام کر رہے ہیں.
انہوں نے کہاکہ ہمیں ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ملا کیونکہ ماضی کی حکومتوں نے کرپشن کے وائرس سے پاکستان کی بنیادیں ہلا دی تھیں،ہمیں حکومت ملی تو معاشی حالات شدید خراب تھے ساتھ ہی کورونا جیسی موذی وباء نے دنیا میں معیشت کا چلتا پہیہ روک دیا جس سے پاکستان بھی شدید متاثر ہوا
میرا حلقہ دیہی ہونے کیساتھ شدید پسماندگی کا شکار تھا کیوں کہ ماضی میں یہاں سے منتخب نمائندوں نے صرف اپنے لیڈروں کی خوشآمد کی اور اقتدار کے مزے لیتے رہے.
راجہ خرم نواز نے کہاکہ دیہی علاقوں کی آبادی بڑھی اور ترقیاتی کام شروع ہیں مگر مرحلہ وار کام مکمل کریں گے،ہم عوام کو جوابدہ ہیں، آئندہ الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے سامنے آئیں گے،راجہ خرم نواز نے کہاکہ میں دیہی حلقہ کی تقدیر بدلنے کے لئے سیاست میں آیا اور آپ عوام کی دعاؤں سے اور اللہ تعالی کے فضل سے کامیابی کی طرف گامزن ہیں اور وعدوں کی تکمیل کی جانب گامزن ہیں، راجہ خرم نوازنے کہاکہ دیہی صحت مراکز بھی اپ گریڈ کر رہے جس سے عوام کو گھر کے قریب صحت کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی.
ممبر قومی اسمبلی نے کہاکہ تعلیم کے میدان میں تاریخی اصلاحاتی پیکج لا رہے ہیں،راجہ خرم نوازنے کہاکہ حلقہ کی یونین کونسلز کے تمام دیہاتوں کو سوئی گیس فراہم کر رہے ہیں،بجلی کی اپ گریڈیشن کے زیادہ تر منصوبے مکمل کر لئے ہیں،راجہ خرم نوازنے کہاکہ حلقے میں گلیوں،سڑکوں ،سیوریج اور پانی کے پانی بڑی تعداد میں جاری ہین،راجہ خرم نوازنے کہا کہ
آج کل جعلی لیڈر پھر پی ڈی ایم کی صورت میں عوام کو دھوکہ دینے نکلے ہیں ،انکا ماضی آپ کے سامنے ہے.
حلقہ عوام راجہ خرم شہزادنواز پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں اورپرامید ہیں کہ راجہ خرم شہزادنواز حلقے کی تقدیر بدل دیں گے، حلقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دینگے اور آئندہ الیکشن میں بھی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کامیاب ہونگے. جیسے حکومت وقت کو روزاول سے ہی گوناگوں مسائل کا سامنا ہے ایسے ہی راجہ خرم نواز کو بھی اپنے حلقے میں بجلی، گیس، پانی، امن عامہ سمیت دیگر بنیادی چیلنجز درپیش ہیں اب دیکھنا ہے کہ آپ کیسے ان چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے بعد سرخرو ہو کر عوامی عدالت میں دوبارہ کامیابی کے لئے سامنے آئیں گے.