واٹس ایپ نے گھٹنے ٹیک دیے، اکاؤنٹس بند نہ کرنے کا اعلان

0

فوٹو :فائل

مینلوپارک(ویب ڈیسک)واٹس ایپ انتظامیہ نے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں اور 8فروری سے کسی صارف کا بھی کاﺅنٹ بندنہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے.

دنیا بھر سے وٹس اپ صارفین کا دباؤ اور دیگر ایپس پر دھڑادھڑ منتقلی کے باعث وٹس اپ انتظامیہ نے پرائیویسی پالیسی سے متعلق نیا اعلان مئی میں کرنے کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔

واٹس ایپ نے پوری دنیا سے تشویش اور عوامی تنقید کے بعد فیس بک سے ڈیٹا شیئرنگ اقدام وقتی طور پر موخر کردیا ہےاور ایک بیان میں نیا اعلان کیا گیا.

وٹس ایپ نے جمعہ کو اپنی متازعہ پرائیویسی پالیسی کے متعلق ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے اسے تین ماہ کے لیے موخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل واٹس ایپ کی طرف سے کہا گیاتھا کہ وہ 8 فروری کے بعد سے اپنی پالیسی بدلتے ہوئے صارفین کا بہت سا ڈیٹا فیس بک سے شیئر کرے گی۔

اس اعلان کے بعد دنیا بھر میں واٹس ایپ کے دو ارب کے لگ بھگ صارفین نے پرائیویسی پالیسی پر تنقید کی تھی اور دوسری جانب لوگوں کی بڑی تعداد نے پالیسی کی دستاویز کو مسترد کیا.

صارفین نےدیگر ایپس کی جانب رجوع کرنا شروع کردیا تھا۔ ان ایپس میں سگنل اور ٹیلی گرام سرِ فہرست ہیں جو ایپل اور ایپ اسٹور پر سرِ فہرست آئی تھیں۔

یہاں تک کہ بعض ممالک میں ان ایپس کو نمبر ایک ڈائون لوڈ ہونے والی فہرست میں شامل کیا جارہا تھا۔عوام کی جانب سے واٹس ایپ کی نئی پالیسی کو شدید تنقید کا سامنا تھا.

دنیا بھر کے لوگ تیزی سے واٹس ایپ چھوڑ کر دیگر پلیٹ فارم کی جانب راغب ہورہے تھے۔واٹس ایپ نے اس سے متعلق اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہم سے رابطہ کرنے والے ہر فرد کا شکریہ۔

ہم واٹس ایپ صارفین سے براہِ راست رابطہ کرکے ’غلط فہمی‘ کا ازالہ کریں گے۔ 8 فروری کو کسی کے بھی اکائونٹ ختم یا معطل نہیں کئے جائیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مئی میں ہم اپنے کاروباری منصوبے کو دوبارہ پیش کریں گے۔ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ صارفین کو ہماری شرائط جاننے اور جائزہ لینے کا مناسب وقت مل جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.