حج اس بارمہنگا ہو گا،پالیسی پر مشاورت جاری ہے،وزیز مذہبی امور

0

فوٹو: فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ حج پالیسی2021پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے تاہم اس بار ایس اوپیز کی وجہ سے اس بار حج مہنگا ہوگا ۔

پریس کانفرنس میں ر نورالحق قادری نے کہا کہ حجاج کرام کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات حاصل کرنے کیلئے کوششیں کررہے ہیں ۔ گزشتہ سال سامنے آنے والی شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے گی ۔

انہوں نے واضح کیاکہ حج مہنگا ہوگا لیکن حکومت عازمین حج کیلئے سبسڈی کے متبادل سہولیات دے رہی ہے۔ کوشش کریں گے کم سے کم اخراجات میں حج کرایا جاسکے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے اپوزیشن کے لانگ مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے31جنوری کی ڈیڈلائن دی ہے لیکن سال نہیں بتایاہے۔ دھرنادیناآسان کام نہیں،عمران خان کا اس میں وسیع تجربہ ہے ۔

نور الحق قادری نے کہا کہ کرائے کے لوگ جنوری کی یخ بستہ راتوں میں اسلام آباد میں نہیں ٹھہر سکیں گے، ہمیں مولانافضل الرحمان کے سیاسی موقف سے ختلاف ہے ۔ فضل الرحمان جن لوگوں کو لیڈ کررہے ہیں وہ انکے منصب، شان کیخلاف ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.