کورونا سے مزید 80 افراد انتقال کر گئے، ملتان اور اسلام آباد میں شدت
اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام ) کورونا کی دوسری لہر میں شدت آ گئی پاکستان میں مزید 80 افراد جاں بحق ہو گئے، مجموعی تعداد 9 ہزار 330 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک چار لاکھ 57 ہزار 288 شہری متاثر ہوئے ہیں جن میں سے ایکٹو کیسز کی تعداد 40 ہزار 553 ہو گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 206 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2615 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 63 لاکھ ایک ہزار 341 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں 2 لاکھ 4 ہزار 103 کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 31 ہزار 428، خیبر پختونخوا 54 ہزار 948، بلوچستان میں 17 ہزار 909 کیس رپورٹ ہوئے.
اسلام آباد میں 36 ہزار 117 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 822 کیسز سامنے آئے ہیں۔ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 7 ہزار 961 ہو چکی ہے۔
این سی او سی کے مطابق چار بڑے شہروں میں تشویشناک حالت کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی، ملتان میں 46 فیصد، اسلام آباد 44 فیصد، پشاور 26 فیصد اور لاہور میں 33 فیصد مریض وینٹی لیٹر ز پر ہیں۔