پاکستان میں کورونا سے مزید 73 افراد انتقال کر گئے

0

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 48 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے مزید 73 افراد کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 31 ہزار 830 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 60 لاکھ 64 ہزار 220 ہوگئی۔

ملک بھر میں مزید 2 ہزار 459 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 43 ہزار 246 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں ایک لاکھ 96 ہزار 962، پنجاب میں ایک لاکھ 28 ہزار 138، خیبر پختونخوا میں 52 ہزار 787 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں.

اسلام آباد میں 35 ہزار 045، بلوچستان میں 17 ہزار 771، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 750 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 793 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 48 ہزار 008ہوگئی ہے، جن میں سے 2 ہزار 456 کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 73 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہزار 905 ہوگئی ہے۔

این سی او سی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہزار 614 افراد کو اللہ پاک نے کورونا کے مہلک مرض سے نجات دی ہے اور اب تک 3 لاکھ 86 ہزار 333 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.