پی ڈی ایم کی بلیک میلنگ میں نہیں آوں گا، وزیراعظم

0

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے جلسہ کرکے مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔ پی ڈی ایم والے بلیک میل کرکے لوٹی دولت بچانا چاہتے ہیں۔ لوٹی دولت بچانے اور این آر او کیلئے مجھے بلیک میل کر رہے ہیں۔

اپوزیشن اتحاد لاہور کےجلسے پر ردعمل میں وزیراعظم نےکہا ہے کہ آج این آر او مانگنے کیلئے بڑی اور مہنگی کوشش کی گئی لیکن افسوس کہ میرا ہمیشہ کی طرح ان کو ایک ہی جواب ہے کہ این آر او نہیں ملے گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان میں عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم والوں نے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالیں۔ ان کے عمل سے لگتا ہے کہ شہریوں کی حفاظت کتنی اہم ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بے تحاشا رقم ضائع کرکے لوگوں کی زندگیوں کا خیال نہیں رکھا گیا۔ میں ایک بار پھر اعادہ کرتا ہوں ان کو این آر او نہیں دوں گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم بلیک میلنگ کا جو بھی حربہ اپنائے این آر او نہیں دوں گا۔ پی ڈی ایم کے لئے میرا پیغام دو ٹوک اور واضح ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.