نیوزی لینڈ کا دورہ جاری رہے یا ختم کیا جائے،کھلاڑیوں سے رائےطلب

0

لاہور(سپورٹس ڈیسک)کورونا کیسز کی تشخیص اور قرنطینہ کی صورتحال نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کو ابہام کا شکار کردیا پی سی نے ٹور کمیٹی اور کپتان سے رائے مانگ لی.

دورہ نیوزی لینڈ جاری رکھا جائے یا ختم کر کے واپسی کر لی جائے کپتان بابر اعظم اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کھلاڑیوں سے فیڈ بیک لے کر بورڈ کو بتائیں گے.

یہ رپورٹس بھی ملی ہیں کہ کوچ اور کپتان کھلاڑیوں سے بات کر کے ان کی ذہنی کیفیت کے مطابق فیڈ بیک دیں گے، اور پھر فیڈ بیک اور مشاورت کی روشنی میں دورہ نیوزی لینڈ کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا بھی نیوزی لینڈ میں ہیڈکوچ مصباح الحق اور کپتان بابراعظم سے رابطہ ہوا ہےاور دونوں سے نیوزی لینڈ حکومت کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر بات کی۔

کپتان سے رابطہ کے بعد وسیم خان کا کہنا تھا کہ میری آج کی صورتحال پر نیوزی لینڈ میں بات چیت ہوئی، مصباح اور بابر سے بات ہوئی، ان کی ہمت بڑھائی، ٹیم بلند حوصلوں میں ہیں، ٹیم بقیہ چار دن گزار کر کرکٹ پر فوکس کرنے کے لیے تیار ہے۔

پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے نیوزی لینڈ کرکٹ کے ہم منصب سے بھی بات کی ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے بورڈ حکام سے رابطے میں موجودہ صورتحال پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے نیوزی لینڈ پہنچنے والے پاکستانی اسکواڈ کے 35 میں سے 8 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ٹیم قرنطینہ میں ہے اور ابھی تک ٹریننگ بھی شروع نہیں کر سکی.

پی سی بی اسی صورت حال کی وجہ سے دورے میں شیڈول پاکستانی شاہینز کے میچز ملتوی کرنے کی بھی درخواست کر چکی ہے اور اب کھلاڑیوں سے رائے مانگی گئی ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.