بابر اعظم پرلاہور کی رہائشی لڑکی کے جنسی زیادتی کے الزامات

0

فوٹو: فائل

لاہور(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پر لاہور کی رہائشی لڑکی حامیزہ مختار نے جنسی زیادتی، تشدد اور مال بٹورنے کے سنگین الزامات لگائے ہیں۔

گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس میں حامیزہ مختار نے دعویٰ کیا کہ وہ بابراعظم کے پڑوس میں رہتی رہی ہیں، دونوں ایک ہی اسکول میں پڑھتے رہے ہیں، بابراعظم نے مجھے محبت میں دھوکا دیا.

لڑکی کا کہنا تھا کہ 2010 میں شادی کا وعدہ کیا لیکن جب بھی نکاح کا مطالبہ کرتی تو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا، دونوں فیملیز شادی کے لیے تیار نہیں تھیں، بالآخر بابراعظم نے انکار کر دیا۔

حامیزہ نے الزام لگایا کہ میں نے اپنے بیوٹی سیلون کی کمائی کے کروڑوں روپے بابراعظم پر خرچ کردیے، میری شکایت پر اس معاملہ میں پولیس میں شنوائی ہوئی نہ پی سی بی نے کوئی ایکشن لیا۔

پریس کانفرنس میں خاتون کا وکیل بھی موجود تھا وکیل نے بتایا نےکہ ایف آئی آر درج نہ ہونے پر اب درخواست سیشن کورٹ میں ہے جس کی 4 دسمبر کو سماعت ہے، جنسی ہراساں کرنے کے کیس پر سماعت 5 دسمبر کو ہونا ہے۔

دوسری جانب پی سی بی نے خاتون کے الزامات کو بابراعظم کا ذاتی مسئلہ قرار دیا ہے، قومی ٹیم کے کپتان اس وقت اسکواڈ کے ساتھ نیوزی لینڈ میں قرنطینہ مکمل کر رہے ہیں.

Leave A Reply

Your email address will not be published.