چھانگلہ گلی میں6،انچ ایوبیہ میں4، انچ برف پڑھ چکی ہے
ایوبیہ(عتیق عباسی) ایوبیہ گلیات میں برف باری نواحی علاقوں میں بارش چھانگلہ گلی میں چھ انچ ایوبیہ میں چار انچ برف پڑھ چکی ہے برف باری سے پھسلن کی وجہ سے مری ایبٹ اباد روڈ بند ہو گئ ہے.
برفباری کے باعث تمام رابطہ سڑکیں کوزہ گلی خانسپور روڈ بکوٹ نتھیاء گلی روڈ بوی سوار گلی روڈ بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گئی ہیں اور ٹھنڈ میں اضافہ ہو گیا.
گلیات کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا ہےعوامی نمائندوں کی بے روخی کی وجہ سے سوختنی لکڑی کے ٹال نہ ہونے سے لوگ مشکلات میں ہیں.
برف باری پہ گلیات ڈویلپمنٹ کے ترجمان احسن حمید نے کہا ہے گلیات ڈویپلمنٹ اتھارٹی نے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈویزری جاری کر دی ہے موسم سرما کی دوسری برفباری جاری.
ٹریفک ایڈویزری میں کہا گیا ہے کہ سیاح برفباری کے دوران سفر سے گریز کریں ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کی سٹاف کو 24 گھنٹے فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی ہے.
دوران سفر گاڑیوں کے ساتھ چینز کا استعمال ضرور کریں دوراں برفباری علی الصبح اور شام کے اوقات میں سفر نہ کریں جی ڈی اے، پی کے ایچ اے، سی اینڈ ڈبلیو کی ٹیمیں گلیات میں موجود ہیں.
یہ ٹیمیں ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے کیلئے کوشاں ہیں، محکمہ موسمیات کےمطابق دو دن مزید برفباری کا امکان موجود ہے مقامی آبادی اور سیاحوں کی ہر ممکن مددیقینی بنائیں گے.
اس حوالے سے مقامی آبادی اور سیاح مدد و رہنمائی کیلئے 03411112226 پر رابطہ کریں حالیہ برف باری کا سلسلہ جمعرات کی شام میں رکے گا.