مصباح نے شعیب ملک کو نکال دیا، 6میچز کیلئے 3کیپرز
فوٹو: پی سی بی
لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستعفی ہونے کااعلان کرنے والے مصباح الحق نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے 35رکنی اسکواڈ کااعلان کردیا، آوٹ آف فارم اسد شفیق اور محمد عامر کے ساتھ ساتھ ان فارم سینئر بیٹسمین شعیب ملک کو بھی آوٹ کردیا۔
مصباح الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس میں ٹیم کااعلا ن کیا اور محمد رضوان کو ٹیسٹ نائب کپتان ڈیکلیئر ڈ کرنے کے باوجود مختصر دورے میں بھی تین وکٹ کیپرز ٹیم میں شامل کرلئے۔
ایک سنچری کی بدولت سرفراز احمد کا نام 35رکنی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیاہے ،اعلان کردہ کھلاڑیوں میں چھ اوپنرز، 11 مڈل آرڈرز، 3 وکٹ کیپرز اور 10فاسٹ بولرز کو شامل ہیں۔
کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد رضوان، اظہر علی، عابد علی، حیدر علی، حارث سہیل، حسین طلعت، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حیفظ، روحیل نذیر، فخر زمان، امام الحق، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، دانش عزیز، فواد عالم، عبد اللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود اور ذیشان ملک شامل ہیں۔
عثمان قادر، یاسر شاہ، ظفر گوہر، عماد بٹ، فہیم اشرف، حارث رؤف، محمد عباس، محمد حسنین اور محمد موسیٰ، نسیم شاہ، سہیل خان اور وہاب ریاض بھی ٹیم کا حصہ ہیں، چیف سلیکٹرز نے بتایاکہ کپتان کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے ۔
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کسی بھی کھلاڑی کے لیے دروازے بند نہیں کیے گئے،اظہر علی سے متعلق سوال پر چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ اظہر علی سے متعلق فیصلہ بورڈ کا ہے، مجھ سے پوچھا گیا تھا، لیکن میں نہیں سمجھتا کہ حالیہ فیصلے پیٹرن سے ہونے والی ملاقات کا نتیجہ ہیں۔
مصباح الحق نے سلیکشن پر تمام ڈومیسٹک کوچز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری آخری اسائنمنٹ ہے تاہم شعیب ملک کو ڈراپ کرنے سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔
دورہ نیوزی لینڈ کیلئے 16رکنی فائنل الیون کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے 19کھلاڑیوں کو ابھی ڈراپ کرنا باقی ہے ، دورے سے قبل حتمی ٹیم کا حصہ بننے والوں کے کورونا ٹیسٹ بھی لیئے جائیں گے۔