ترکی میں زلزلہ، 20عمارتیں منہدم،19افراد جاں بحق،709زخمی
فوٹو:انا دولو نیوز ایجنسی
ازمیر(انٹر نیٹ نیوز) ترکی کے آبادی کے لحاظ سے تیسر ے بڑے شہر ازمیر میں شدید زلزلہ سے اب تک 19 افراد ہلاک جبکہ 709 زخمی ہیں جب کہ امدادی سرگرمیوں کے دوران70سے زائد افراد کو ملبے سے نکال لیا گیاہے۔
زلزلہ سے ازمیر میں20عمارتیں گرنے کی تصدیق ہوئی ہے ،یہ اطلاعات بھی ہیں کہ سطحِ سمندر بلند ہونے کے باعث شہر میں سیلابی صورتحال بھی پیدا ہو گئی ہے اور کچھ ماہی گیروں کے لاپتہ ہونے کی بھی خبریں ہیں۔
ترکی کے مغربی شہر ازمیر اور یونان کے جزیرے ساموس کے درمیان زلزلہ آیا ہے بتایا کہ ترکی کے ساحلی شہر سے 17 کلومیڑ آنے والے زلزلے کی شدت 7 ریکارڈ کی گئی اور متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے امریکی جیولوجیکل سروے کا حوالہ دیتے ہوئے شدت 7بتائی ہے، ترکی کے وزیر صحت نے ابتدا میں بتایاتھا کہ کہ زلزلے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 400 زخمی ہوئے ہیں۔
Magnitude 6.6 #quake shakes #Turkey‘s #Aegean Sea coasthttps://t.co/2kP12FP9Rn pic.twitter.com/nyUneUS116
— ANADOLU AGENCY (ENG) (@anadoluagency) October 30, 2020
رپورٹ کے مطابق زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی شدت استنبول سے یونان کے دارالحکومت ایتھنز تک محسوس کی گئی،زلزلے سے ساحلی شہر ازمیر کو نقصان پہنچا جہاں 30 لاکھ نفوس پر مشتمل آبادی ہے۔
زلزلے کی وجہ سے سونامی کے حالات پیدا ہوگئے اور ازمیر کی گلیوں میں سمندر کا پانی اُمڈ آیا۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ترکی کے ساحلی علاقے سے تقریباً 33 کلومیٹر دور تھا اور گہرائی زیر زمین 10 کلومیٹر تھی۔
ترک حکومت کی اے ایف ڈی ایف کے مطابق زلزلے کا مرکز ازمیر شہر سے تقریباً 17 کلومیڑ تھا جبکہ اس کی گھرائی زیر زمین 16 کلومیٹر تھی،ترک حکومت کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ نے زلزلے کی شدت 6.6 ریکارڈ کی گئی۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے ٹوئٹ کیا کہ ہماری ریاست دستیاب تمام تر وسائل فراہم کرنے کے لیے تیار ہے،یونان کے جزیرے ساموس میں مقامی انتظامیہ نے شہریوں ساحلی علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کردی۔
ترکی کے جنوب مشرقی صوبے وان میں 2011 میں شدید زلزلے کے نتیجے میں 600 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ اس سے قبل1999 میں شمال مغرب میں 7.4 شدت کے زلزلے سے استنبول میں ایک ہزار جبکہ دیگر شہروں میں 17 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
دوسری جانب یونان میں زلزلے کے باعٹ آنے والے سونامی کی وجہ سے بندرگاہ سیموس میں کئی عمارتیں زیرِ آب آ گئی ہیں۔ جزیرے پر موجود لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ساحل سے دور رہیں۔
سموس میں دیوار گرنے سے دو نو عمر لڑکے ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ جزیرے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ سموس میں تقریباً 45 ہزار افراد رہائش پذیر ہیں۔
یورپ کے امور کے وزیر کلیمینٹ بیون نے ٹوئٹ کیا کہ زلزلے کے بعد فرانس سے یونان اور ترکی کے ساتھ مکمل یکجہتی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ‘ہم ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔