توہین رسالت پرمتحد ہو جائیں، عمران خان کا مسلم ممالک کے سربراہان کو خط

0

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان نے توہین رسالت اور اسلاموفوبیا کے معاملے پر موثر جواب کیلئے مسلم ممالک کے سربراہان کو خط لکھ دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے توہین رسالت اور اسلاموفوبیا کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی اور کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ مسلم متحد ہوکر دنیا کو واضح پیغام پہنچائیں۔

خط میں وزیراعظم نے لکھا کہ گستاخانہ خاکوں کے خلاف یکجہتی کا مظاہرہ کریں، مغربی دنیا میں اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر نظر آرہی ہے.

ٹوئٹر اکاؤنٹ عمران خان

انھوں نے کہا کہ آج ہم امت مسلمہ میں بڑھتی تشویش اور بے چینی کا سامنا کررہے ہیں ہمیں مغرب کو بتانا ہوگا کہ اس گستاخی کی وجہ سے کتنے دکھی ہیں۔

واضح رہے کہ فرانس میں حکومتی سرپرستی میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور پھر اس کے حق میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے بیان کے بعد دنیا بھر میں فرانس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے.

مسلم ممالک میں فرانسیسی اشیاء کے بائیکاٹ کی مہم چل رہی ہے، پاکستان نے بھی فرانس کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے.

گزشتہ روز پارلیمنٹ سے مذمتی قرار داد بھی منظور کی گئی ہے جبکہ پاکستان نے فرانسیسی سفیر کو طلب کرکے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.