جدہ،لاک ڈاؤن میں اہم کردار ادا کرنے والوں کے اعزاز میں منفرد تقریب

0

جدہ(زمینی حقائق ڈاٹ کام)کوروناوائرس لاک ڈاؤن کے دوران اپنی تخلیقی اور فنی صلاحیتوں کے زریعے مشکل وقت میں کمیونٹی کے افراد کے ذہنی دباؤ کو کم کرنے کیلئے کردار ادا کرنےوالوں کے اعزاز میں منفرد تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

اس منفرد تقریب کا اہتمام پاک میڈیا جرنلسٹس فورم نے مقامی کاروباری شخصیت عنصر مغل کے تعاون سے جدہ میں کیا تھا جس میں اہم شخصیات سمیت خواتین بھی شریک تھیں.

تقریب میں بڑی تعداد میں کیمونٹی اراکین کاورباری سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی تقریب کی مہمان خصوصی معروف سعودی صحافی نامور شاعرہ ، تجزیہ کار اور کالم نگار سمیرا عزیز اور معروف کاروباری و سماجی شخصیت عنصر مغل تھے.

تقریب میں پاکستانی سوشل میڈیا کے ستارے ٹک ٹاکرز ،انسٹا گرامر یوٹیوب ولاگر اور سنگرز جنہوں نے کورونا صورت حال میں اپنی کیمونٹی کو انٹر ٹین کیا تھاشریک تھے.

سوشل میڈیا کے زریعے پاک سعودی فرینڈ شپ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انھیں اعزازی سرٹفکیٹ دئیے گیے.

تقریب سے سمیرا عزیز ،عنصر مغل، جانگیرخان ،ملک امجد اقبال ،چوہدری اظہر وڑائچ ،چوہدری خالد رشید ،ملک منظور اعوان ،قیصر جاوید،ریاض شاہین آفریدی، شمائلہ شہزاد اور دیگر نے خطاب کیا.

سوشل میڈیا سٹار کی حوصلہ افزائی کی گئی اور مثبت ویڈیو کے زریعے پاکستان کا نام روشن کرنے پر مبارکباد دی سمیرا عزیز نے سوشل میڈیا کے ستاروں کو سعودی قوانین سے متعلق آگاہ کیا.

تقریب میں پاکستانی سنگر سید بسام اور نعیم سندھی نے ملی نغمے گا کر تقریب کو چار چاند لگائے اور آخر میں صدر پاک میڈیا نورالحسن گجر نے تقریب میں شریک مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.