زمبابوے کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان، شعیب ملک آوٹ
لاہور: زمبابوے کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کااعلان کردیا گیا سپورٹس اینکر لابی شعیب ملک کو شاندار کارکردگی کے باوجود ٹیم سے آوٹ کروانے میں کامیاب، حفیظ بدستور ٹیم کا حصہ ہیں۔
سلیکٹر کاعہدہ چھوڑنے کااعلان کرنے والے مصباح الحق نے پریس کانفرنس میں زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا اور کہا کہ شعیب ملک سمیت کچھ سینئر کھلاڑیوں کو ڈراپ کیا گیا ہے۔
ٹیم سے سینئر کے اعلان کے باوجود محمد حفیظ او ر وہاب ریاض ٹیم کا حصہ ہیں تاہم کچھ نئے کھلاڑیوں کو زمبابوے کے خلاف سیریز کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا ، خوشدل خان کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل ہو گئے۔
واضح رہے حالیہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں تجربہ کار شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹ میں10ہزار رنز مکمل کئے جو پہلے ایشیائی پلیئر ہیں یہ کارنامہ انجام دینے والے جب فائنل میں برق رفتار نصف سنچری بنانے اور کے پی کو میچ جتوانے پر مین آف دی میچ قرار پائے تھے۔
اعلان کردہ ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق، عابد علی، فخرزمان، حارث سہیل، محمد حفیظ، امام الحق، خوشدل شاہ، حیدر علی، افتخار احمد، محمد رضوان، عماد وسیم، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد حسنین، روحیل نذیر، موسیٰ خان، فہیم اشرف، حارث روف، ظفر گوہر ، عثمان قادر اور وہاب ریاض شامل ہیں
مصباح الحق نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کوآسان نہیں لیناچاہیے، کوشش ہے،اچھی اور بیلنس ٹیم بنائیں، ون ڈے کرکٹ کھیلے ایک سال ہو گیا اس لیے زیادہ تجربات نہیں کریں گے لیکن کوشش کی ہے ٹی ٹوئنٹی میں نوجوانوں کو زیادہ موقع دیں۔
انہوں نے بتایا کہ حیدر علی اور خوشدل جیسے کھلاڑیوں کو مزید موقع دیں گے،محمد رضوان اچھا کھیل رہا ہے اس لیے سرفراز احمد کے لیے اس اسکواڈ میں چانس نہیں بنتا تھا۔
دوسری طرف زمبابوے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین تیوانگا موکلانی قائم مقام ایم ڈی کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جب کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم آج شب اسلام آباد پہنچے گی ،مہمان ٹیم اپنے دورے کے دوران 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی ۔
32 رکنی اسکواڈ کوویڈ 19 کی ٹیسٹنگ کے عمل سے گزرے گا اور آئسولیشن کے دوران مہمان اسکواڈ کو ٹریننگ کی سہولت میسر ہو گی ۔
پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز 30 اکتوبر ، یکم اور تین نومبر کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جب کہ تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے میچز لاہور میں 7 ، 8 اور دس نومبر کو ہوں گے ۔