محمد رضوان کا ہوا میں تیرسے ہوئے ناقابل یقین کیچ
فوٹو: سکرین شارٹ فائل
راولپنڈی (زمینی حقائق ڈاٹ کام )قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے 23 ویں میچ میں ہوا میں اڑتے ہوئے ایک ناقابل یقین کیچ لے کر سب کو حیران کردیا۔
خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرنے والے محمد رضوان نے سندھ کے خلاف ناقابل یقین کیچ پکڑ ا جس کی ویڈیو نہ صرف سوشل میڈ پر وائرل ہوئی بلکہ آئی سی سی کی طرف سے بھی ٹویٹ کی گئی۔
سندھ کے خلاف میچ میں محمد رضوان وکٹ کیپر کی بجائے فیلڈنگ کرتے ہوئے دکھائی دئیے اور جب انور علی نے 19 ویں اوورز میں چھکا لگانے کی ناکام کوشش کی.
محمد رضوان پہلے خاصا لمبابھاگ کر بال کے نیچے پہنچنے کی کوشش کی جب دیکھا کہ نہیں پہنچ پائیں گے تو ہوا میں تیرتے ہوئے اس پر لپکے ۔
What a grab this was by Mohammad Rizwan! 🤯 pic.twitter.com/lbDQdql3Ko
— ICC (@ICC) October 13, 2020
رضوان جب ہوا میں تیرتے ہوئے بال کو اپنے ہاتھوں میں محفوظ بنانے کی کوشش میں تھے تو آخری لمحے تک کسی کو یقین نہیں تھا کہ یہ کیچ پکڑا جاسکتا ہے لیکن رضوان نے مشکل کیچ ہاتھوں میں دبوچ کر انور علی کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔
اس موقع پرکمنٹیٹرز کو ویڈیو میں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ رضوان نے گلوز کے بغیر بھی مشکل کیچ پکڑا ہے۔ سندھ کی ٹیم کو اس وقت 12 گیندوں پر 28 رنز درکار تھے اور انور علی 33 رنز کے ساتھ کریزپر موجود تھے۔
رضوان کے کیچ کی بدولت سندھ کی ٹیم کو دھچکا لگا۔ تاہم انور علی کے ساتھ دوسری اینڈ پر کھڑے دانش عزیز نے میچ وننگ اننگز کھیل کر سندھ کو یقینی شکست سے بچالیا اور میچ کا ٹرننگ پوائنٹ بننے والا رضوان کا ناقابل یقین کیچ بھی خیبرپختونخوا کو شکست سے نہ بچاسکا۔
افتخار احمد نے آخری اوور کرایا اور جیت کیلئے سندھ کو 19رنز درکار تھے اس کے باوجو د نئے ابھرتے ہوئے کھلاڑی دانش عزیز نے ناممکن کو ممکن کردیکھایا اور سندھ کو جتوا دیا۔