کرس گیل متحدہ عرب امارات کے اسپتال میں داخل
دبئی(سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل کے مداحوں کیلئے بری خبر سامنے آئی ہے اور ان کے ہر دالعزیز جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل بیمار ہو کر اسپتال داخل ہو گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ویسٹ انڈین اوپنر کرس گیل کی ایک تصویر گردش کررہی ہے جس میں وہ اسپتال کے بیڈ پر ہیں اور بتایا گیا ہے کہ ان کے
معدے میں انفیکشن کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
گیل نے اپنی آئی پی ایل ٹیم کنگز الیون پنجاب کی جانب سے رواں سیزن میں ابھی تک ایک بھی میچ نہیں کھیلا، گذشتہ ہفتے کوچ انیل کمبلے نے کہا تھا کہ گیل معدے میں انفیکشن کی وجہ سے زیرعلاج ہیں۔
یہ تصویر کرس گیل خود انسٹاگرام پر جاری کی جس کے ساتھ انھوں نے لکھا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ کبھی لڑے بغیر ہمت نہیں ہاروں گا، میں یونیورس باس ہوں اور یہ چیز کبھی تبدیل نہیں ہوگی۔
کرس گیل کہتے ہیں آپ مجھ سے سیکھ سکتے ہیں مگر ضروری نہیں کہ آپ ہر وہ کام کریں جومیں کرتا ہوں، واضح رہے اب تک گیل کا ہر سٹائل نوجوان اپناتے ہوئے خوشی محسوس کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ آئی پی ایل میں سب سے زیادہ 326 چھکے لگانے کا اعزاز گیل کو ہی حاصل ہے،انھوں نے ہی اس ایونٹ میں سب سے زیادہ 4484 رنز 151 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ سے 125 میچز میں اسکور کیے ہیں۔