خواجہ آصف اور فواد چوہدری کی ٹوئٹر پر لفظی جنگ

0

فوٹو: فائل

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کے درمیان پھر ٹوئٹر میچ پڑا ہے اور دونوں نے ایک دوسرے پو لفظی وار کئے ہیں۔

ابتداء فواد چوہدری نے سیا لکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب میں کی تھی اور کہا تھا معیشت جب بھی پنپنے لگتی ہے دشمن اپنے ایجنڈے پرکام شروع کردیتے ہیں۔ ساتھ یہ بھی کہا تھا کہ ابو بچاو مہم میں اگر بات استعفوں تک آئی تو خواجہ آصف استعفیٰ نہیں دیں گے۔

جواب میں سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایک وزیر نے لندن فون کرکے کہا تھا کچھ کریں میرے ساتھ 12 ایم این ایز ہیں جس کو فون کیا تھا میں اس کانام بھی بتا سکتا ہوں۔

خواجہ آصف نے ایک خبر کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان سے کوئی پوچھے وہ کون وزیر تھاجس نے لندن فون کیا اور کہا کے میرے ساتھ 11سے 12 تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی (ایم این اے) ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے ٹویٹر پر مزید لکھا کہ پی ٹی آئی وزیر نے کہا کچھ کریں ہم تیار بیٹھے ہیں اور جن کو فون کیا تھا میں اُن کا نام بھی بتاسکتا ہوں۔

فواد چودھری نے بھی ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لندن کے فون کا پتہ نہیں لیکن جی ایچ کیو میں خدا کا واسطہ الیکشن جتا دو کا فون سیالکوٹ کے ایک ہارے ہوئے دو نمبر لیڈر نے کیا تھا۔

فواد چوہدری نے اس سے آگے یہ بھی لکھا کہ آپ استعفیٰ دیں اور الیکشن لڑیں آپ کو آٹے دال کا بھاؤ پتہ چلے، اور آپ اپنی مدد کے قابل نہیں کسی کی مدد کیا کریں گے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سیالکوٹ میں خطاب کے دوران یہ بھی کہا تھا کہ استعفے دینا آسان نہیں، ن لیگ کے زیادہ سے زیادہ 18 ارکان استعفے دیں گے جب کہ خواجہ آصف بھی ساتھ نہیں دیں گے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.