مودی سرکار میں پاک بھارت کرکٹ بحالی کا امکان نہیں ، شاہد آفریدی

0

فوٹو: فائل

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی جب تک بھارت میں مودی سرکار ہے، پاک بھارت کرکٹ کے امکانات نہیں، کب تک پاکستان حکومت اور بورڈ ہمیشہ پہلے قدم بڑھانے کی بات کریں گے؟

ماضی کے اسٹار آل راونڈر شاہد آفریدنے خلیجی اخبار کو انٹرویو میں کہا کرکٹ کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات بہتر رہ سکتے ہیں، پاکستان کی حکومت تو ہر وقت کھیل کیلئے تیار ہے لیکن مودی حکومت کے ہوتے ہوئے کرکٹ یا لیگ ہونا نا ممکن ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف اور اٹل بہاری واجپائی کے دور میں دونوں ملکوں میں اچھے تعلقات تھے اور لوگ ایک دوسرے کے ہاں آتے جاتے تھے، ایسے حالات بحال ہونے چاہئیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ انڈین پریمیئر لیگ ایک بڑی لیگ ہے اور ایک بڑا موقع پاکستانی کرکٹرز مس کررہے ہیں، پاکستانی کرکٹرز کا وہاں نہ کھیلنا نقصان دہ ہے۔

آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت میں کرکٹ کو انجوائے کیا ہے، لوگ محبت کرتے ہیں اور اب بھی لوگ بھارت سے مجھے سوشل میڈیا پر بات کرتے ہیں، مجموعی طور پر میرا بھارت میں تجربہ اچھا رہا ہے۔

انھوں نے سیاسی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ الیکشن سے قبل کیے گئے وعدے پورے کریں، عمران خان کے پاس اچھا موقع ہے کہ حکومت ،فوج اور عدلیہ ایک صفحے پر ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.