پاکستان اورانگلینڈ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آج مدمقابل ہوں گے
فوٹو : سوشل میڈیا
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج مانچسٹر میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں سیریز جیتنے کے لئے پرجوش ہیں، شعیب ملک ٹیم میں شامل ہوں گے.
پہلا میچ آج رات دس بجے شروع ہو گا، اولڈ ٹریفرڈ کے تاریخی میدان میں ٹرافی کی رونمائی نے کھلاڑیوں کو پرجوش کر دیا۔ دونوں ٹیموں نے ٹریننگ کے دوران بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی خوب مشقیں کیں اور پلاننگ بھی فائنل کر لی۔
فریقین کےکپتان اور اسکواڈ بھی نئے ہیں، بابراعظم جیت کے لیے پرعزم ہیں، کہتے ہیں سینئر، جونیئر کا اچھا کمبی نیشن ہے، کسی دباؤ کے بغیر کھیلیں گے۔ نمبر ون بابر اعظم کو فخر زمان، شاداب خان، شعیب ملک، محمد رضوان، محمد عامر، وہاب ریاض اور شاہین آفریدی کا ساتھ حاصل ہے ۔
دوسری طرف انگلش ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، ہوم گراؤنڈ اور پندرہ میں سے دس ٹی ٹوئنٹی جیتنے کی نفسیاتی برتری حاصل ہے اور ماہرین بھی برطانوی ٹیم کو مضبوط قرار دے رہے ہیں ۔
ٹی ٹوئِنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھا نہیں کھیل سکا جس کا افسوس ہے، ویڈیو کانفرنس میں کہا کہ ٹی ٹوئنٹی مائنڈ سیٹ کا گیم ہے تھوڑا مائنڈ تبدیل کرنا ہوگا، ٹیسٹ کے نتائج سے کوئی دباؤ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حیدر علی اچھا کھلاڑی ہے، اچھی پرفارمنس دیکر جگہ بنائی کوشش کریں گے اس کو ساتھ رکھیں، بابر اعظم نے کہا کہ شکست سے سیکھنے کا موقع ملا ہے، محمد رضوان اور سرفراز احمد دونوں اچھے وکٹ کیپر ہیں، جو وکٹ کیپر ٹیم کیلئے بہتر ہوگا ٹیم میں ایکشن میں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شاداب خان نے ٹیسٹ سیریز میں اچھی بولنگ اور بیٹنگ بھی کی، ٹی ٹوئنٹی میں سینئر جونئیر کا کمبنیشن بہت اچھا ہےبولنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ بھی کافی بیلنس ہے، 150 سے 170تک کا سکور کرنے کی کوشش کریں گے۔