شاہد آفریدی کا بھی سرفراز کو ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا مشورہ

0

کراچی( ویب ڈیسک )بوم بوم شاہد آفریدی نے بھی قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔

سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ پہلے تینوں فارمیٹس میں سرفرازاحمد کی کپتانی کی حامی تھے لیکن اب سرفراز احمد کو ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ دینی چاہیے اور انہیں ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر فوکس کرنا چاہیے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ آگے ورلڈ کپ آرہا ہے جس میں اچھی کرکٹ ہوگی، سرفراز احمد کو پہلے ہی اپنا مائنڈ بنا لینا چاہیے تھا۔

شاہدآفریدی نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے کراچی میں امن لوٹ آیا ہے اور پورے ملک میں امن وامان کی صورت حال بہتر ہے جس کا کریڈٹ ہمارے سیکیورٹی اداروں کو جاتا ہے۔

سرفراز احمد کے ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے سے متعلق سابق کرکٹرز میں شاہد آفریدی کے علاوہ ظہیر عباس اور پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ محسن حسن خان بھی شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.