امریکہ نے بلوچستان لبریشن آرمی کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا
فوٹو: فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) امریکہ نے پلوچستان لبریشن آرمی کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا اور واضح کیا ہے کہ اب اس تنظیم کی جو بھی معاونت کرے گا وہ دہشت گردوں کی معاونت کر رہا ہو گا
#امريکی محکمہ خارجہ نے پلوچستان لبريشن آرمی کو دہشت گرد تنظيم قرار دے ديا- اب اس تنظيم کی جو بھی معاونت کرے گا وہ دہشت گردوں کی معاونت کر رہا ہو گاـ pic.twitter.com/8FdtMaSZnn
— US CENTCOM – URDU (@CENTCOMUrdu) May 13, 2020
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ بی ایل اے نے پاکستان میں شہریوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر چکی ہے ۔
بیان میں کہا گیاہے کہ بلوچستان لبریشن آرمی کراچی میں چائینز قونصلیٹ پر حملے میں بھی ملوث تھی اور امریکہ کی طرف سے یہ اقدام دہشتگردی روکنے کے سلسلہ کی کڑی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ بی ایل اے کو دہشتگردتنظیم قرار دینے کا مقصد پاکستان اورجنوبی ایشیاء میں مستقبل میں کسی دہشتگرد کارروائی کی پیش بندی کو روکنا ہے۔