مولانا خادم رضوی کو عربی، فارسی پر عبور حاصل، متعدد کتابوں کے مصنف

0

عدیل سلیم تنولی

اسلام آباد: تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ اور ممتاز عالم دین علامہ خادم حسین رضوی صرف تقریر کا منفرد انداز ہی نہیں رکھتے بلکہ ان کی دین کیلئے بہت خدمات ہیں ۔

مولانا خادم رضوی ان کے پیرو کار اور چاہنے والے تو ایک عرصہ سے ان کے گرویدہ ہیں اور جانتے ہیں کہ علامہ خادم رضوی علم کا خزانہ ہیں، لیکن ملک گیر بلکہ عالمگیر شہرت انھیں نومبر2017میں ملی جب وہ قادیانیوں کیلئے ایک ترمیم لانے کی کوشش کی گئی۔

علامہ خادم حسین رضوی نے 6نومبر کو لاہور سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کیا۔۔ سابق وفاقی وزیر قانون کے استعفیٰ کے مطالبہ پر ڈٹ گئے اور سابق مسلم لیگ ن کی حکومت کے وزیر قانون زاہد حامد کو مستعفی ہونا پڑا۔

لانگ مارچ کے دوران علامہ خادم رضوی کی جوشیلی تقاریر نے انھیں خوب شہرت دی اور ملک کا بچہ بچہ مولانا خادم حسین رضوی سے واقف ہوگیا،

شاید بہت سارے لوگ اس حقیقت سے نا آشنا ہیں کہ علامہ خادم رضوی کو اردو ، پنجابی کے ساتھ ساتھ عربی اور فارسی پر بھی عبور حاصل ہے ۔

مولانا خادم حسین رضوی کی تقاریر میں بیشتر اشعارامام احمد رضا خان اور علامہ اقبال کے شامل ہوتے ہیں۔۔ اقبال کی شاعری پڑھنے اور سمجھنے میں جتنی دسترس علامہ خادم رضوی کو حاصل ہے شاید ہی کسی عالم دین کو حاصل ہو۔

مولانا خادم رضوی22مئی 1966کو ضلع اٹک کے علاقے پنڈی گھیپ میں پیدا ہو ئے، وہ تیسر ابواب الصرف، تعلیمات خادمیہ اور فضائل درود شریف سمیت کئی کتابوں کے مصنف ہیں خادم رضوی سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے بھی بانی ہیں۔

مولانا نے2015میں اس سیاسی جماعت کی بنیاد رکھی تھی اور آخری انتخابات میں ان کی جماعت نہ صرف اسمبلی تک پہنچ گئی بلکہ لاکھوں افراد نے ان کی مذہبی پیروی کی طرح ان کی سیاسی حمایت بھی کی اور ان کی جماعت کو لاکھوں ووٹ ملے۔

شروع شروع میں ان کی جوش خطابت میں قابل اعتراض الفاظ شامل ہوتے تھے جن پر انھوں نے بعد میں کافی حد تک قابو پا لیاتاہم ان کی طرف سے وضاحت یہ سامنے آتی رہی کہ وہ حضرت محمد ﷺ کے سچے عاشق ہیں اور آپﷺ یا اسلام مخالف اقدام پر وہ اپنے جذبات قابو کرنے میں کبھی کھبی ناکام ہوئے۔

خادم رضوی کی روح پرور تقاریر اور لیکچرز یو ٹیوب پر موجود ہیں جو سمجھنے کی کوشش کرنے والوں کیلئے مشعل راہ ہیں،خاص کر علامہ اقبال کی شاعری کے توکمال حوالے دیتے ہیں انھیں خاص کر اقبال کی فارسی شاعری پر مکمل عبور حاصل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.