پاکستان میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد788ہو گئی
فوٹو : فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مرنے والوں کی مجموعی تعداد 788تک پہنچ گئی جب کہ مریضوں کی مصدقہ تعداد اب36036ہوگئی.
جمعرات ملک بھر سے کورونا کے مزید 1095کیسز اور 18 اموات سامنے آئیں خیبرپختونخوا میں 171 نئے کیسز 9 اموات ، سندھ 758 کیسز 9 اموات ، بلوچستان 81 کیسز، اسلام آباد 63 ، گلگت بلتستان 19 کیسز اور آزاد کشمیر سےمزید 3 کیسزرپورٹ ہوئے.
بدھ کو ملک بھر سے کورونا کے مزید 1014 کیسز اور 24 اموات سامنے آئیں جن میں سندھ سے 731 کیسز 16 اموات ، خیبر پختونخوا سے 231 کیسز اور 8 اموات ، اسلام آباد سے 43 ، گلگت بلتستان سے 7 اور آزاد کشمیر سے 2 کیس سامنے آئے ہیں۔
منگل کو ملک بھر سے کورونا کے 2281 کیسز اور 31 اموات رپورٹ کی گئیں، سندھ سے 593 کیسز 18 اموات، پنجاب میں 1390 کیسز 3 اموات، خیبر پختونخوا سے 146 کیسز 10 اموات، بلوچستان سے 97 کیسز ، گلگت بلتستان سے 18 اور اسلام آباد سے 37 کیسز رپورٹ ہوئے۔
سندھ میں منگل کوکورونا کے مزید 593 کیسز سامنے آئے جن کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی،مراد علی شاہ کے مطابق 24 گھنٹوں میں کل 4064 ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 593 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعدد 12610 ہوگئی
سندھ میں اب تک کورونا وائرس سے 2149 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا وائرس کے مزید 37 کیسز سرکاری پورٹل رپورٹ ہوئے جس کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 716 ہو گئی ہے جب کہ دارالحکومت میں وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔
پنجاب میں منگل کو صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق مزید 1390 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 13259 تک جاپہنچی ہے۔ صوبے میں 4530 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں منگل کوصوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 146 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 5021 تک جاپہنچی ہے،صوبے میں اب تک کورونا کے 1305 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
بلوچستان میں منگل کو کورونا وائرس کے 97 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 2158 ہوگئی۔
صوبائی ترجمان لیاقت شاہوانی نے نئے کیسز تصدیق کی،اب تک صوبے میں 256 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
گلگت بلتستان میں منگل کو مزید 18 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 475 ہوگئی ،محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق مہلک وائرس سے اب تک 4 ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ کورونا سے متاثرہ 331 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں،آزاد کشمیر میں منگل اب تک کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔