شاہ محمود قریشی کا وار ، بلاول بھٹو زرداری کا کرارا جواب

0

فوٹو:فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیر خارجہ شاہ محمود نے سندھ حکومت کو آرڈی ننس کے زریعے بجلی معاف کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا آپ ہوتے کون ہیں بل معاف کرنے والے تو جواب میں بلاول بھٹوزرداری نے شاہ محمود قریشی کو میں میں کی سیاست کرنے کا طعنہ دیتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود اب بھی اپنی ذات کی سیاست کررہے ہیں ہمیں پتہ ہے انھیں کس نے وزیراعظم بننے کاجھانسہ دیا تھا۔

شاہ محمود قریشی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ کورونا چیلنج ہے، دینا کہہ رہی ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد دوسرا بڑا بحران کورونا ہے، امریکا اور یورپ کے اپنے ہاتھ پاؤں پھول گئے، سب کی کیفیت آپ کے سامنے ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم کورونا کا مقابلہ کریں گے اور اسے شکست دیں گے، شیری رحمان کنفیوژن کی بات کی ہے جو درست نہیں، ملک میں کوئی کنفیوژن نہیں ہے، پالیسی واضح ہے اور قومی حکمت عملی مرتب کی جاچکی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو جواب دیا اور بولے کہ ہمیں پتا ہے کہ آپ نے اپنا سیاسی لوہا کیسے منوایا، ہمیں مجبورنہ کریں کہ ہم بتادیں کہ کس نے آپ کو وزیراعظم بننے کا خواب دکھایا۔

بلاول بھٹو زرداری کا شاہ محمود قریشی سے متعلق کہنا تھا کہ ‘وفاقی وزیرصاحب آپ نے ہماری جماعت کیوں چھوڑی ہمیں سب پتا ہے، آپ اب بھی تحریک انصاف یا عمران خان کا نہیں اپنا سیاسی لوہا منوانے کی کوشش کررہے ہیں، وفاقی وزیر سندھ میں لوہا منوانے کی بات واپس لیں یا مستعفیٰ ہوجائیں۔

بلاول بھٹو کا مزیدکہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے اقدامات سے کسی غریب پاکستانی کو فائدہ نہیں پہنچا،انہوں نے وبا کے دور میں غریب کا نہیں سرمایہ دار کا تحفظ کیا،، اشرافیہ لاک ڈاؤن اٹھانیکا مطالبہ کررہی ہے اور عمران خان نے غریب کو استعمال کرکے اشرافیہ کوفائدہ پہنچایا ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کے صنعت کاروں کے مطالبات پر چل رہے ہیں، وہ کتنے ٹریڈ یونینز والوں سے ملے؟ موجودہ دور میں کسی کو ریلیف ملا تو انیل مسرت یا عمران خان کی اے ٹی ایمز کو ملا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.