مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کا کرنل، میجر اور5اہلکار حملے میں ہلاک
فوٹو: فائل
سرینگر(زمینی حقائق ڈاٹ کام )مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑا میں مسلح افراد کے حملے میں بھارتی فوج کے کرنل اور میجر سمیت 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے ضلع کپواڑا میں مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں بھارتی فوج کے کرنل اور میجر سمیت 5 اہلکار ہلاک ہوگئے مرنے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔
ہنڈوارا میں بھارتی افواج کی جانب سے آپریشن جاری تھا کہ اسی دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جب کہ واقعہ کے بعد بھارتی افواج کی فائرنگ سے 2 کشمیری بھی شہید ہوگئے۔
قابض فوج نے واقعہ کے بعد علاقے میں بھارتی فورسز کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے اور علاقے کا محاصرہ کرکے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے بعد سے بھارتی فوج کی طر ف سے کشمیریوں پر بے رحمانہ تشدد اور قتل عام کا سلسلہ جاری ہے جس کے جواب میں گائے بگائے بھارتی فوج پر بھی حملے ہوتے رہتے ہیں ۔