شہبازشریف کو نیب نےآج دوبارہ طلب کرلیا
فوٹو: فائل
لاہور (ویب ڈیسک) اپوزیشن لیڈ شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب نے آج دوبارہ طلب کرلیا ہے۔
نیب کی جانب سے اس کیس میں شہباز شریف کو تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، اس سے قبل شہباز شریف دونوں مرتبہ ملک میں ہونے کے باوجود نیب پیش نہیں ہوئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ کل 12 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، اس سے قبل شہباز شریف نے اپنے نمائندے کے ذریعے نیب کو مطلوبہ دستاویزات جمع کرائی تھیں۔
شہباز شریف کی جانب سے بھیجے گئے جواب سے نیب مطمئن نہیں ہے اس لئے ان سے زبانی پوچھ گچھ کیلئے طلبی کی گئی ہے ۔
نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق شہباز شریف بذات خود پیش ہوں اور قومی ادارے کو مطلوبہ معلومات فراہم کریں جب کہ شہباز شریف اپنے خلاف جاری تحقیقات میں قومی ادارے کے ساتھ تعاون کریں۔
یاد رہے شہباز شریف کورونا وائرس کے دوران ہی نیب کی طلبی پر جواب میں یہ بتا چکے ہیں کہ وہ 69سال کے ہیں اور ڈاکٹرنے انھیں قرنطینہ سے نکلنے سے منع کیا ہوا ہے ۔