شعیب اختر کے باونسر پر تفضل رضوی کا چوکا، ہتک عزت کا دعویٰ دائر

0


فوٹو:فائل

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ ترین باولر شعیب اختر آن فیلڈ تنازعات کی زد میں رہے اب گراونڈ سے باہر بھی ان کا جارحانہ رویہ انھیں عدالت تک لے گیا ہے اب کی بار پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے شعیب اختر کے خلاف ہتک عزت کادعویٰ دائر کیا ہے۔

تفضل رضوی ہتک عزت کے دعویٰ میں موقف اپنایا گیا ہے کہ شعیب اختر نے میرے حوالے سے جس طرح کے ریمارکس دیے اس سے میری ساکھ متاثرہوئی، شعیب اخترنے سوشل میڈیاکے ذریعے میرے خلاف غلط باتیں کیں لہٰذا میں نے شعیب اختر پر 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے۔

واضح رہے 27 اپریل کو پی سی بی ڈسپلنری پینل کے چیئرمین جسٹس (ر) فضلِ میراں چوہان نے عمر اکمل پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر 3 سال کے لیے مکمل پابندی عائد کردی تھی جس کے ردعمل میں شعیب ملک نے سخت الفاظ میں تنقید کی تھی۔

شعیب اختر مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کے حق میں سامنے آگئے تھے اور انہوں نے عمر اکمل پر 3 سالہ پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ فیصلہ اتنی تاخیر سے آیا ہے اور اس کے پیچھے ایک شخص ہے۔

شعیب اختر جیو ٹی وی کے پروگرام میں کئے گئے تبصرے میں کہا گیاتھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دراصل عمر اکمل پر غصہ نکالا ہے، تین سال کی پابندی بہت سخت سزا ہے۔

شعیب اختر نے پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی پر بھی تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ تفضل رضوی تمام کھلاڑیوں کے کیسز الجھاتے ہیں، وہ ماضی میں مجھ سے بھی کیس ہار چکے ہیں۔

شعیب ملک نے اس موقع پر سابق لیجنڈری بیٹسمین یونس خان اور بو م بوم شاہد آفریدی کا بھی حوالے دیا تھا اور کہا تھا کہ تفضل رضوی انھیں بھی خراب کر چکے ہیں اس شخص کا کام ہے کیسز کرنا ، کیسز لٹکانا اور پیسے کماناہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.