بھارتی فلمی اداکار عرفان خان انتقال کر گئے
ویب ڈیسک
ممبئی :بھارتی فلم صنعت میں منفرد لہجے کا با کمال اداکار عرفان خان انتقال کر گئے، طبیعت بگڑنے پر عرفان کو ممبئی کے اسپتال پہنچا یا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز اداکار عرفان خان کے ایک ترجمان کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی تھی ان کی طبیعت بگڑنے پر انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔
Deeply saddened to learn that #Irffan Khan passed away this morning. Gone too soon .. such a powerful actor and how valiantly he fought back the cancer. Its a big loss not only to his family but to the entire film industry. RIP
— Azmi Shabana (@AzmiShabana) April 29, 2020
بھارتی فلمی ادا کار 53 سالہ عرفان خان کولون (بڑی آنت) کے انفیکشن کے باعث ممبئی کے کوکیلابین دھیروبھائی امبانی اسپتال میں زیر علاج تھے،وہ گزشتہ ایک عرصہ سے کینسر کے خلاف کے عارضہ میں مبتلا تھے چند ماہ قبل لندن میں زیر علاج رہنے کے بعد واپس ممبئی آئے تھے۔
T 3516 – .. just getting news of the passing of Irfaan Khan .. this is a most disturbing and sad news .. 🙏
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) April 29, 2020
An incredible talent .. a gracious colleague .. a prolific contributor to the World of Cinema .. left us too soon .. creating a huge vacuum ..
Prayers and duas 🙏
عرفان خان کو مارچ 2018 میں نیورو اینڈوکرائن کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ کینسر کے علاج کے لیے لندن منتقل ہوگئے تھے۔
Heartbroken to hear about Irrfan’s untimely demise. It’s an irreparable loss for Indian cinema. Deepest condolences to his wife & sons. RIP Irrfan.
— Ajay Devgn (@ajaydevgn) April 29, 2020
The charisma you brought to everything you did was pure magic. Your talent forged the way for so many in so many avenues.. You inspired so many of us. #IrrfanKhan you will truly be missed. Condolences to the family. pic.twitter.com/vjhd5aoFhc
— PRIYANKA (@priyankachopra) April 29, 2020
وہ فروری 2019 میں اپنی فلم ‘انگریزی میڈیم’ کی شوٹنگ کے لیے واپس بھارت آئے تھے اور شوٹنگ ختم ہونے کے بعد واپس لندن چلے گئے تھے۔
Such terrible news…saddened to hear about the demise of #IrrfanKhan, one of the finest actors of our time. May God give strength to his family in this difficult time 🙏🏻
— Akshay Kumar (@akshaykumar) April 29, 2020
عرفان خان لندن میں کینسر کے علاج اور سرجری ہونے کے بعد ستمبر 2019 میں بھارت آئے تھے،انھوں نے ہندی میڈیم، انگریزی میڈیم، لنچ باکس اور پیکو سمیت متعدد فلموں میں کام کیا اور شاندار اداکاری سے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنالیا۔
عرفان خان کی ہالی وڈ فلموں میں لائف آف پائی، جراسک ورلڈ، سلم ڈاگ ملینیئر اور دی ایمزنگ اسپائیڈرمین شامل ہیں، عرفان خان اردو کے ساتھ ساتھ انگریزی فلم میں جلوہ گر ہوئے۔