پاکستان، کورونا سے361افراد جاں بحق، متاثرین 16ہزار347ہو گئے
فوٹو: فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے آ ج مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 361 ہوگئی جب کہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 16347 تک جا پہنچ گئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں کورونا سے 122 افراد، سندھ میں 112 ،پنجاب میں 106 ، بلوچستان میں 14، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔
جمعرات کو کورونا کے مزید 843 کیسز سامنے آئے ہیں، سندھ سے 358 کیسز 12 اموات، پنجاب 393 کیسز 6 اموات، اسلام آباد 16 کیسز، بلوچستان 75 کیسز اور آزاد کشمیر میں ایک نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ کے مطابق سندھ میں نئے کیسز کے بعد مریضوں کی تعداد6053ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 53مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1222 ہوگئی ہے۔
The following information is relevant to assess the situation of #COVIDー19 in Sindh as of 30th April at 8 AM:
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) April 30, 2020
Total Tests 54377 (today 2587)
Positive Cases 6053 (today 358)
Recovered Cases 1222
Deaths 112
In the last 24 hours, 53 people have recovered from corona in Sindh
پنجاب میں جمعرات کو کورونا کے مزید 393 کیسز سامنے آئے ہیں اور 6 اموات کی تصدیق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کی،ترجمان کے مطابق صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 6220 اور اموات 106 ہوگئی ہیں، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1850 ہے۔
اسلام آباد میں جمعرات کورونا وائرس کے مزید 16 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں، کیسز کی مجموعی تعداد 313 ہوگئی ہے جب کہ اسلام آبادمیں وائرس سے اب تک 4 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
بلوچستان میں جمعرات کو کورونا کے مزید 75 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے کی،صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1049 ہوگئی ہے جب کہ 14 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، 180 افراد صحت یاب ہوئے۔
بدھ تک خیبر پختونخوا میں کورونا سے 122 افراد ، سندھ اور پنجاب میں 100،100 افراد جاں بحق جب کہ بلوچستان میں 14، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔
بدھ کو ملک بھر سے کورونا کے مزید 717 کیسز سامنے آئے اور 16 اموات ہوئیں جن میں سندھ سے 404 کیسز 8 اموات، خیبر پختونخوا 153 کیسز 8 اموات، اسلام آباد 36 کیسز 4اموات، بلوچستان سے 121 اور گلگت بلتستان سے 3کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 5695 ہوگئی ہے جب کہ اب تک کل 100 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 208 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1169 ہوگئی ہے۔
پاکستان میں 26فروری کو کورونا وائرس کے پہلے مریض کی تشخیص کے بعد منگل 28اپریل کو سب سے زیادہ 28اموات رپورٹ کی گئیں، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں اب تک کُل ٹیسٹ: 157،223 کئے گئے ہیں جب کہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 2ہزار333ہے۔
منگل28اپریل کو ملک بھر سے کورونا کے مزید 730 کیسز سامنے آئے اور 28 اموات ہوئیں، پنجاب میں 187 کیسز 9 اموات، سندھ 335 کیسز 7 اموات، خیبر پختونخوا میں 176 کیسز 10 اموات، اسلام آباد 16 کیسز ایک جاں بحق، بلوچستان ایک موت ، گلگت بلتستان میں 10 کیسز اور آزاد کشمیر سے 6 کیسز رپورٹ ہوئے۔
سندھ میں منگل کو کورونا کے مزید 335 کیسز رپورٹ ہوئے،وزیراعلیٰ سندھ نے کیسز اور اموات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں نئے کیسز کے بعد کورونا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 5291 ہوگئی ہے جب کہ اب تک 92 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
صوبائی حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 38 مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو چلے گئے جس کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 963 ہوگئی ہے۔
پنجاب میں منگل کو کورونا وائرس کے مزید 187 کیسز سامنے آئے ہیں،صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے کیسز اور اموات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 5827 اور اموات 100 ہوگئی ہیں،ترجمان نے بتایا کہ صوبے میں اب تک کورونا سے 1380 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد میں منگل کو کورونا وائرس کے مزید 16 کیسز سامنے آئے ہیں اور ایک جاں بحق ہونے کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے،
نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 261 اور اموات 4 ہوگئی ہیں۔
بلوچستان میں منگل کوکورونا سے مزید ایک مریض چل بسا، جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت نے کی ،صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق بلوچستان میں پیر کو کورونا کے مزید 72 مریض سامنے آئے جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 853 ہوگئی۔
بلوچستان میں اب تک کورونا کے 177 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
آزاد کشمیر میں منگل کورونا کے مزید 6 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں، کل مریضوں کی تعداد 65 ہوگئی ہے،
گلگت بلتستان میں منگل کو مزید 10 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 330 ہوگئی ہے،محکمہ صحت کے مطابق مزید 2 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک 224 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔