رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ25اپریل کو ہوگا
فوٹو:فائل
کراچی( زمینی حقائق ڈاٹ کام )پاکستان میں رمضان المبارک کا چاندنظر نہیں آیا اس لئے پاکستان میں پہلا روزہ25اپریل ہفتہ کو ہوگا۔
میٹ آفس کراچی میں مرکزی اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے کی جبکہ دیگر صوبوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے۔
مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے تاہم چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی،
جاری ہے
تمام زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ اسلام آبادکی زونل کمیٹی کااجلاس وزارت مذہبی کوہسارکمپلیکس میں منعقد کیا گیا۔
اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی لہٰذا یکم رمضان المبارک 25 اپریل بروز ہفتہ ہوگا۔
قبل ازیں پنجاب میں زونل رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا ہے کہ صوبے میں کہیں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا اور اس فیصلے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھی آگاہ کردیا گیا تھا۔
رویت ہلال سے متعلق چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کمیٹی کے چیئرمین مفتی منب الرحمن نے کورونا وائرس کے بعد پیدا شدہ حالات میں احتیاطی تدابیر سے متعلق جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کی بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بزرگ ، بچے اور مریض گھروں پر نماز ادا کریں۔
تمام مساجد کی انتظامیہ کو تعاون کرنا چاہیے۔ موجودہ حالات میں مساجد میں افطاری کا انتظام نہیں کیا جائے گا۔ حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔