پاکستان کے لیےسعودی عرب کا 150 ٹن کھجوروں کا تحفہ

0

فوٹو:ایس پی اے

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)سعودی عرب نے رمضان کی آمد پر برادر ملک پاکستان میں نادار خاندانوں کے لیے 150 ٹن کھجوروں کا تحفہ بھیجا ہے-

اس حوالے سے سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پاکستان میں متعین سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کھجوروں کا تحفہ پیش کرنے کے لیے اسلام آباد میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔

کھجوریں تحفہ کرنے کی اس تقریب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات پاکستان برانچ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد بن محمد العمثمانی موجود تھے-

اس موقع پر سعودی سفیرالمالکی نے کہا کہ کھجوروں کا یہ تحفہ سعودی حکومت کی جانب سے بھیجا گیا ہے- شاہ سلمان اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان رمضان کے موقع پر اس قسم کے تحائف برادر اور دوست ممالک کو بھجوا رہے ہیں-

پاکستان میں متعین سعودی سفیر سے پاکستان کے کیبنٹ سیکریٹری طاہر رشید نے تحفہ وصول کرتے ہوئے کہاکہ سعودی حکومت اور اس کی قیادت کے شکر گزار ہیں-

یاد رہے کہ سعودی عرب کی حکومت ہر سال پاکستانی عوام کے لیے کھجوروں کا تحفہ بھیجتی ہے- یہ دونوں ملکوں اور ان کے برادر عوام کے درمیان بے نظیر محبت کی علامت ہے-

Leave A Reply

Your email address will not be published.