سولہ رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 16 رکنی وفاقی کابینہ کے ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا، صدر ممنون حسین نے کابینہ ارکان سے حلف لیا۔

کابینہ میں پی ٹی آئی کے ساتھ اتحادی جماعتوں کے ارکان نے بھی حلف اٹھایا، کابینہ میں شاہ محمود قریشی، اسدعمر، پرویز خٹک، فواد چودھری، خسرو بختیار، شیریں مزاری، شفقت محمود، غلام سرور خان، عامر محمود کیانی اور نورالحق قادری شامل ہیں۔

اتحادی ارکان میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، سینیٹر فروغ نسیم، خالد مقبول صدیقی، طارق بشیر چیمہ اور بلوچستان عوامی پارٹی کی زبیدہ جلال بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس بھی آج ہی طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم اپنی کابینہ کو اہداف دیں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر وزرا کو اعتماد میں لیں گے، وزیراعظم وزارتوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے تجاویز دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.