وزیراعظم کون؟ عمران خان اورشہباز شریف میں مقابلہ

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزارت عظمیٰ کے لیے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔

وزیراعظم کے انتخاب کے لیے کل دن 2 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔وزیراعظم کے لیے عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں تجویز کنندہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید جب کہ تائید کنندہ فخر امام ہیں۔

قومی اسمبلی کے 17 اگست کو ہونے والے اجلاس کے دوران قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ ممکنہ طور پر 18 اگست کو ایوان صدر میں صدر ممنون حسین نئے وزیراعظم سے حلف لیں گے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گے ہیں،ان کے کاغذات نامذدگی خواجہ آصف، احسن اقبال اور ڈاکڑ درشن نے جمع کروائے۔

اس حوالے سے یاد رہے کہ 342 رکنی ایوان میں وزیراعظم منتخب ہونے کے لیے 172 ووٹوں کا حصول لازمی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.