قو می اسمبلی کااجلاس 13اگست کو طلب

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک) صدرِ مملکت ممنون حسین نے 13 اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی منظوری دیدی ہے۔ یہ اجلاس 4 روز تک جاری رہے گا جس میں سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور وزیرِاعظم کا انتخاب ہو گا۔

25 جولائی کو عام انتخابات ہوئے تھے اور آئین کے تحت نگران حکومت کی جانب سے ہر حال میں 15 اگست تک قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس بلایا جانا ضروری تھا۔

،نگران وزیرِاعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس بلانے کی سمری صدر مملکت ممنون حسین کو بھجوائی تھی۔ سمری میں نئی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی تجویز دی گئی تھی۔

صدر مملکت ممنون حسین نے سمری کی منظوری دیدی ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس 4 روز تک جاری رہے گا، تیرہ اگست کے افتتاحی اجلاس کی صدارت اسپیکر ایاز صادق کریں گے۔

نو منتخب ارکان قومی اسمبلی سے حلف لیں گے اور اسپیکر کے الیکشن کا شیڈول جاری کریں گے۔ نئے اسپیکر کا انتخاب ہونے کے بعد ان کا حلف ہو گا۔

جس کے بعد نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی ایوان کی کارروائی سنبھال لیں گے اور پہلے ڈپٹی اسپیکر اور بعد ازاں وزیراعظم کا انتخاب نو منتخب اسپیکر کے زیر صدارت ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.